علماء کی صحبت اختیار کیجئے

۱۰ شاہان اسلام اور ان کے اراکین سلطنت کا فریضہ ہے کہ وہ اپنے ملک میں اسلام کو ترقی دیں، علماء و مشایخ کا احترام کریں اور ان کو دوست رکھیں، اور ظالموں کا قلع قمع کرکے ملک کو عدل و انصاف سے آراستہ کریں تاکہ اہل ملک امن و سکون سے زندگی بسر کریں 

(شیخ عبد القدوس گنگوہی رحمہ اللہ )

۱۱ علم کے معاملے میں قناعت نہیں کرنی چاہئے، عالم سے ہمیشہ تعلق استوار رکھنا چاہئے۔ (حضرت علی ثانی خواجہ سید علی ہمدانی رحمہ اللہ )

۱۲ میرے بیٹوں : عالم اور فاضل حضرات کے ساتھ صحبت رکھنا، جاہلوں سے پرہیز کرنا عقلمندوی کی نشانی ہے ۔ (سلطان اورنگ زیب عالمگیر رحمۃ اللہ کی وصیت صاحبزادوں کو )

وصایا انبیاء اولیاء انسائیکلوپیڈیا /۲/ ۲۳۰

کتاب علماء کرام سے دور عوام کے لئے اولیاءاللہ کی وصیتیں عاجز: محمد زکریّا اچلپوری الحسینی

ٹیلگرام چینل فیس بوک

تبصرہ کریں

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔