????حضرت ابو مسیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ نے مجھے جو ھدایت اور علم دے کر بھیجا ہے اس کی مثال اس بارش جیسی ہےجو بہت زیادہ ہوئی ہو اور ایک زمین پر برسی ہو جس کا ایک ٹکڑا بہت عمدہ اور زرخیز تھا اس ٹکڑے نے بارش کے پانی کو اپنے اندر جذب کرلیا جس سے گھاس اور چارہ خوب اگا ۔ اس زمین میں ایک بنجر اور سخت ٹکڑا تھا جس نے اس پانی کو روک لیا(نہ اپنے اندر جذب کیا اور ڈھلان نہ ہونے کی وجہ سے نہ اسے جانے دیا) تو اللہ تعالیٰ نے اس پانی سے لوگوں نفع پہنچایا، چنانچہ انہوں نے اسے پیا اور اپنے جانوروں کو پلایا اور اس سے کاشت کی اور اس زمین کا تیسرا ٹکڑا چٹیل میدان تھا جس میں پانی بھی (ڈھلان کی وجہ سے) نہ رُکا اور گھاس وغیرہ بھی نہ اُگا۔ یہ مثال اس شخص کی ہے جس نے اللہ کے دین میں سمجھ حاصل کی اور اللہ تعالیٰ نے جو مجھے دے کر بھیجا ہےاس سے اس کو نفع ہوا اس نے خود سیکھا اور دوسروں کو سکھایا اور اس آدمی کی مثال ہے جس نے تکبر کی وجہ سے اس علم و ہدایت کی طرف بالکل توجہ نہ کی اور اللہ نے جو ہدایت دے کر مجھے بھیجا ہے اسے بالکل قبول نہ کیا۔????
????حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اصل علم تین چیزیں ہیں محکم آیت (یعنی قرآن مجید) قائم دائم سنت یعنی حضور ص کی وہ حدیث جو قابل اعتماد سند سے ثابت ہو اور قرآن و حدیث کے برابر درجہ رکھنے والے فرائض یعنی اجماع اور قیاس۔ان کے علاوہ جو کچھ ہے وہ زائد علم ہے (اسے حاصل کرنا ضروری نہیں) ۔????
????حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن مسجد میں تشریف لائے تو دیکھا کہ بہت سارے لوگ ایک آدمی پر جمع ہیں ۔ حضور ص نے پوچھا یہ کون ہے؟ لوگوں نے کہا یہ ایک علامہ ہے ۔حضور ص نے پوچھا اس کے علامہ ہونے کا کیا مطلب ہے؟ لوگوں نے کہا یہ عربوں کے نسب، عربی زبان، اشعار اور عربوں کا جن چیزوں میں اختلاف ہے ان سب کو تمام لوگوں سے زیادہ جاننے والا ہے ۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا یہ ایک ایسا علم ہے جس کے جاننے میں کوئی فائدہ نہیں اور اس کے معلوم نہ ہونے میں کوئی نقصان نہیں ۔????
????حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ علم تین چیزیں ہیں ۔ حق بولنے والی کتاب یعنی قرآن مجید، وہ سنت جو قیامت تک چلے گی اور جو بات نہ آتی ہو اس کے بارے میں یہ کہنا کہ میں اسے نہیں جانتا ۔????
????حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں اصل علم اللہ کی کتاب اور اس کے رسول صل اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے ۔ ان دونوں کو چھوڑ کر جو بھی اپنی رائے سے کچھ کہے گا اس کا پتہ نہیں کہ وہ اسے اپنی نیکیوں میں پائے گا یا اپنی برائیوں میں ۔????
????????????????????????????????????????????????????????
????(حیاۃ الصحابہ حصہ سوم)????
ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔