عمرہ کا نذر ماننا اور اس روپئے کو کہیں اور خرچ کرنا
*⚖سوال و جواب⚖*
*مسئلہ نمبر 1091*
(کتاب النذور، باب النیہ)
*سوال:* اگر کوئی کسی کام کے ہونے پر یا صحت مند ہونے کے بعد کسی کو عمرہ پر بھیجنے کی نیت کریں وہ کام کے ہونے پر یا صحت مند ہونے پر عمرہ پر بھیجنے کے بجائے وہ رقم مجبوری میں کسی اور کام میں خرچ کرنا چاہتا ہے کیا یہ جائز ہے؟ (مفتی حسن خان آندھراپردیش)
*بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم*
*الجواب وباللہ التوفیق*
اگر آپ نے عمرہ کی نذر نہیں مانی تھی بلکہ مطلقاً آپ نے دل میں ارادہ کیا تھا تو عمرہ پر بھیجنا ضروری نہیں ہے؛ بلکہ اس رقم کو دیگر کار خیر میں بھی لگایا جاسکتا ہے(١)۔ فقط والسلام واللہ اعلم بالصواب۔