آج عید الفطر کے پر مسرت و پر بہار موقع پر میں اپنے تمام بالواسطہ اور بلا واسطہ احباب کو بطورِ خاص *سوال و جواب* کے تمام قارئین باتمکین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں؛ امید کہ آپ قبول فرمائیں گے، نیز دعا گو ہوں کہ اللہ تعالٰی پورے عالم میں اور خصوصا ہند و پاک اور عالم اسلام میں امن و امان کو قائم رکھے اور تمام مسلمانوں کی عزت و آبرو کی خصوصی حفاظت فرمائے، نیز دارین میں سعادتوں سے نوازے اور ایک بار پھر مسلمانوں کو وہی عزت رفتہ اور سر بلندی عطا فرمائے جس کا قرآن مجید میں وعدہ خداوندی ہے۔