قسطوں پر بیچی گئی گاڑی کو خریدار سے دوبارہ خود خریدنا

اگر متعینہ قسطوں پر گاڑی فروخت کرکے مشتری کے حوالہ کردی گئی اور مشتری نے گاڑی کا استعمال شروع کردیا؛ لیکن کسی وجہ سے وہ بعض قسطیں اداء نہ کرسکا، تو بائع کے لیے اپنی بیچی ہوئی گاڑی مشتری سے خریدنے کی گنجائش ہے اور کم قیمت پر بھی خریدنا درست ہے؛ اس لیے کہ گاڑی استعمال کرنے کی وجہ سے اس کی قیمت کم ہوگئی، لہذا کم قیمت پر واپس خریدنا مبیع میں تصرف کی وجہ سے ہوگا۔واللہ اعلم بالصواب۔ (مستفاد: فتاوی دارالعلوم دیوبند (فقہ البیوع: ۵۵۰/۱) ناقل✍ہدایت اللہ قاسمی خادم مدرسہ رشیدیہ ڈنگرا،گیا،بہار HIDAYATULLAH TEACHER MADARSA RASHIDIA DANGRA GAYA BIHAR INDIA نــــوٹ:دیگر مسائل کی جانکاری کے لئے رابطہ بھی کرسکتے ہیں CONTACT NO 6206649711 ????????????????????????????????????????????????

تبصرہ کریں

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔