لاٹری کے نمبر لگانے یا لاٹری کھیلنے اور انعام نکل آئے تواس پیسےکو استعمال کر نےکاحکم

لاٹری چوں کہ جوے کی ایک صورت ہے، لہذا لاٹری کے نمبر لگانا اور لاٹری کھیلنا حرام ہے، قرآن کریم میں جوے کی واضح ممانعت موجود ہے۔اگر کسی شخص کا لاٹری میں انعام نکل آئے توجتنی رقم کی اس نے لاٹری خریدی تھی اتنی رقم استعمال کرنا اس کے لیے حلال ہے، اس سے زائد رقم حلال نہیں۔ ۔واللہ اعلم بالصواب۔ (مستفاد: فتاوی دارالعلوم دیوبند۔فتاوی بنوریہ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ [المائدة :۹٠]ترجمہ :اے ایمان والو بات یہی ہے کہ شراب اور جوا اور بت وغیرہ اور قرعہ کے تیر یہ سب گندی باتیں شیطانی کام ہیں سو ان سے بالکل الگ رہو تاکہ تم کو فلاح ہو۔ ناقل✍ہدایت اللہ قاسمی خادم مدرسہ رشیدیہ ڈنگرا،گیا،بہار HIDAYATULLAH TEACHER MADARSA RASHIDIA DANGRA GAYA BIHAR INDIA نــــوٹ:دیگر مسائل کی جانکاری کے لئے رابطہ بھی کرسکتے ہیں CONTACT NO 6206649711 ????????????????????????????????????????????????

تبصرہ کریں

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔