مسجد کے لیے موقوفہ زمین پر سرکاری اسکول کی تعمیر

*????سوال وجواب????*

????مسئلہ نمبر 1253????

(کتاب الوقف، باب المساجد)

*مسجد کے لیے موقوفہ زمین پر سرکاری اسکول کی تعمیر*

سوال: مسجد کی زمین پر کمیٹی کے لوگوں نے ملکر ایک سرکاری فنڈ سے سرکاری اسکول بنالیا ہے اور تعلیم بھی جاری و ساری ہے اور سرکاری ٹیچر بھی گویا کہ سارا نظام سرکاری ہے، لیکن زمین جامع مسجد کے نام وقف ہے۔ اب پوچھنایہ ہیکہ اسلامی شریعت کی روشنی میں اسکول کا کیا مسئلہ ہوگا ؟ (محمد عاقب، سیتا مڑھی، بہار)

*بسم اللہ الرحمن الرحیم*

*الجواب و باللہ التوفیق*

اسلامی شریعت کی رو سے جو جگہ مسجد کے نام سے وقف ہوگئی وہ مسجد کی ہوگئ، اس جگہ پر کوئی اور مکان تعمیر کرنا یا اسے فروخت کرنا صحیح نہیں ہے، مذکورہ بالا زمین چونکہ مسجد کے نام وقف تھی اس لیے وہاں اسکول بنانا شرعاً ناجائز تھا اور جن لوگوں نے اسکول تعمیر کیا ہے اس کا پورا وبال اور گناہ بنانے والوں پر ہوگا، لوگوں کو چاہیے کہ قانونی طور پر اس جگہ کو حاصل کرنے کی کوشش کریں(١)۔ فقط والسلام واللہ اعلم بالصواب۔

*????والدليل على ما قلنا????*

(١) عن أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِذَا مَاتَ الْإِنْسَانُ انْقَطَعَ عَمَلُهُ إِلَّا مِنْ ثَلَاثٍ : صَدَقَةٌ جَارِيَةٌ، وَعِلْمٌ يُنْتَفَعُ بِهِ، وَوَلَدٌ صَالِحٌ يَدْعُو لَهُ ". هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ. (سنن الترمذي رقم الحديث ١٣٧٦ أَبْوَابُ الْأَحْكَامِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. | بَابٌ : فِي الْوَقْفِ)

"إذا صح الوقف لم یجز بیعه ولا تملیکه، أما امتناع التملیک؛ فلما بینا من قوله علیه السلام: تصدق بأصلها، لایباع ولایورث ولایوهب". (الهدایة، کتاب الوقف، 3/14 بیروت)

’’وعندهما: حبس العين على حكم ملك الله تعالى؛ فيزول ملك الواقف عنه إلى الله تعالى على وجه تعود منفعته إلى العباد؛ فيلزم، ولا يباع ولا يوهب ولا يورث‘‘. (فتح القدير للكمال ابن الهمام (6 / 203)، کتاب الوقف، ط؛ دار الفکر)

’’شرط الواقف كنص الشارع، أي في المفهوم والدلالة ووجوب العمل به‘‘. (فتاوی شامی، 4/433، کتاب الوقف، ط: سعید)

*كتبه العبد محمد زبير الندوى*
دار الافتاء و التحقیق بہرائچ یوپی انڈیا
مورخہ 8/1/1442
رابطہ 9029189288

*دینی مسائل عام کرنا ثواب جاریہ ہے*

تبصرہ کریں

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔