*پیام شریعت*
_*☪ ٢٤شعبان المعظم١٤٤١ھ*_
_*???? 19 اپریل2020*_
???? بروز۔ *اتوار*
???? *مسٸلہ* ????
✒ مچھلی پالن پرزکوة۔
???? جس دن مچھلی کے بچے تجارت کی نیت سے خریدکر تالاب میں ڈالے جاٸیں اس دن ان کی قیمت اگر بقدر نصاب ہے تو اس دن کے حساب سے ان پر ایک سال گذرنے کے بعد زکاة واجب ہوگی اور ان کی زکاة نکالنے کا طریقہ یہ ہے کہ چونکہ پانی میں موجود مچھلیوں کا ایک سال کے بعد صحیح طور پر وزن معلوم کیا جانا دشوار ہے، لہٰذا ایک سال پورا ہونے پر تالاب کی مچھلیوں کی اندازاً جتنی مالیت بنتی ہو اتنی مالیت اور قیمت پر زکاة واجب ہوگی اوراس کا چالیسواں حصہ زکاة میں دیا جائے گا۔واللہ اعلم بالصواب۔
(مستفاد: فتاوی بنوریہ
???? کما في الدر المختار أو في عرض التجارة قیمتہ نصاب (۳/۲۶۸، کتاب الزکاة، زکریا ????
حدیث النبیﷺ۔۔۔وَعَن أبي رزين الْعقيلِيّ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ يُعِيدُ الله الْخلق؟ مَا آيَةُ ذَلِكَ فِي خَلْقِهِ؟ قَالَ: «أَمَا مَرَرْتَ بِوَادِي قَوْمِكَ جَدْبًا ثُمَّ مَرَرْتَ بِهِ يَهْتَزُّ خَضِرًا؟» قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ: فَتِلْكَ آيَةُ اللَّهِ فِي خلقه (كَذَلِك يحيي اللَّهُ الْمَوْتَى)
رَوَاهُمَا رزين حضرت ابو رزین عقیلی ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! اللہ مخلوق کو دوبارہ کیسے پیدا فرمائے گا ۔ اور اس کی مخلوق میں کون سی نشانی (موجود) ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ کیا تم کبھی اپنی قوم کی خشک و سخت وادی سے گزرے ہو ؟ پھر تم وہاں سے گزرتے ہو تو وہ سرسبز و شاداب لہلہا رہی ہوتی ہے ۔‘‘ میں نے عرض کیا : جی ہاں ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ وہ اللہ کی اس کی مخلوق میں نشانی ہے ، اللہ اسی طرح مردوں کو زندہ کرے گا ۔‘‘ اسنادہ حسن ، رواہ رزین (لم اجدہ) ۔
أوکماقال النبی ﷺ۔
(مشکوةشریف حدیث نمبر ٥٥٣١ )
ناقل✍ہدایت اللہ قاسمی
خادم مدرسہ رشیدیہ ڈنگرا،گیا،بہار
HIDAYATULLAH
TEACHER MADARSA RASHIDIA DANGRA GAYA BIHAR INDIA
نــــوٹ:دیگر مسائل کی جانکاری کے لئے رابطہ بھی کرسکتے ہیں
Whatsapp.NO
6206649711
????????????????????????????????????????????????