نکاح کا وکیل اپنی جگہ دوسرے کو وکیل نہیں بنا سکتا لیکن اگر بنا دیا اور دوسرے نے اصل وکیل کی موجودگی میں نکاح پڑھایا تو یہ نکاح وکالت کے طور پر درست ہوجائے گا اور اس میں کوئی خرابی نہیں رہے گی جیسا کہ ہمارے عرف میں وکیل کی اجازت سے قاضی کے نکاح پڑھانے کا معمول ہے اور اگر اصل وکیل نکاح کی مجلس میں موجود نہیں تھا اور نکاح پڑھادیاگیا تو یہ نکاح درست ہونے کے لیے ضروری ہے کہ لڑکی بعد میں کسی بھی طرح سے اس کی اجازت دے دے اور اس نکاح کے بارے میں رضا مندی ظاہر کر دے تب یہ نکاح درست ہو گا ورنہ نہیں۔واللہ اعلم بالصواب۔ (مستفاد: کتاب المسائل فتاویٰ ہندیہ جلد کا نمبر 1 صفحہ نمبر 364 ناقل✍ہدایت اللہ قاسمی خادم مدرسہ رشیدیہ ڈنگرا،گیا،بہار HIDAYATULLAH TEACHER MADARSA RASHIDIA DANGRA GAYA BIHAR INDIA نــــوٹ:دیگر مسائل کی جانکاری کے لئے رابطہ بھی کرسکتے ہیں CONTACT NO 6206649711 ????????????????????????????????????????????????
ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔