وہ خدا کا بندہ جس نے ٣٣ سال میں صرف آٹھ مسئلے سیکھے

❄️حاتم اصم رحمۃاللہ علیہ جو مشہور بزرگ اور حضرت شقیق بلخی رحمۃاللہ علیہ کے خاص شاگرد ہیں، ان سے ایک مرتبہ حضرت شیخ رح نے دریافت کیا حاتم! تم کتنے دن سے میرے ساتھ ہو، انھوں نے عرض کیا تینتیس برس سے۔ فرمانے لگے کہ اتنے دنوں میں تم نے مجھ سے کیا سیکھا؟ حاتم نے عرض کیا آٹھ مسئلے سیکھے ہیں ۔حضرت شقیق رح نے فرمایا :انا للہ وانا الیہ راجعون، اتنی طویل مدت میں صرف آٹھ مسئلے سیکھے ہیں؟ میری تو عمر ہی تمہارے ساتھ ضائع ہوگئی ۔ حاتم رح :نے عرض کیا حضور صرف آٹھ ہی سیکھے ہیں جھوٹ تو بول ہی نہی سکتا ۔ حضرت شقیق رح نے فرمایا:اچھا بتاؤ وہ آٹھ مسئلے کیا ہیں.؟ حاتم رح نے عرض کیا:❄️
١) میں نے دیکھا کہ ساری مخلوق کو کسی نہ کسی سے محبت ہے، لیکن میں نے دیکھا کہ جب وہ قبر میں جاتا ہے تو اس کا محبوب اس سے جدا ہو جاتا ہے ۔اس لیے میں نے نیکیوں سے محبت کرلی تاکہ جب میں قبر میں جاؤں تو میرا محبوب بھی ساتھ ہی جائےاور مرنے کے بعد بھی مجھ سے جدا نہ ہو۔❄️
٢)میں نے اللہ تعالیٰ کا ارشاد قرآن میں دیکھا :❄️
????????اور جو شخص اپنے رب کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈرا ہوگا اور نفس کو (حرام) خواہش سے روکا ہوگا تو جنت اس کا ٹھکانہ ہوگا۔(و النازعات. ع٢)????????
❄️میں نے جان لیا اللہ تعالیٰ کا ارشاد حق ہے ۔ میں نے اپنے نفس کو خواہشات سے روکا، یہاں تک کہ وہ اللہ کی اطاعت پر جم گیا ۔❄️
٣)میں نے دنیا میں دیکھا کہ ہر شخص کے نزدیک جو چیز محبوب اور قیمتی ہوتی ہے، وہ اس کو اٹھا کر بڑی احتیاط سے رکھتا ہے، اس کی حفاظت کرتا ہے ۔پھر میں نے اللہ تعالیٰ ارشاد دیکھا :❄️
????????جو کچھ تمہارے پاس ہے وہ ختم ہو جائے گا اور جو اللہ کے پاس ہے وہ ہمیشہ باقی رہنے والی چیز ہے ۔(النحل. ع١٣)????????
❄️اس آیت کی وجہ سے جو چیز بھی میرے پاس ایسی کبھی ہوئی جس کی مجھے وقعت زیادہ ہوئی، وہ پسند آئی، وہ میں نے اللہ کے پاس بھیج دی تاکہ ہمیشہ کے لیے محفوظ ہوجائے ۔❄️
٤)میں نے ساری دنیا کو دیکھا، کوئی شخص مال کی طرف لوٹتا ہے، کوئی نسب کی شرافت کی طرف، کوئی اور فخر کی چیزوں کی طرف ۔یعنی ان چیزوں کے ذریعہ اپنی بڑائی ظاہر کرتا ہے ۔میں نے اللہ تعالیٰ کا ارشاد دیکھا :❄️
????????اللہ تعالیٰ کے نزدیک تم سب میں بڑا شریف وہ ہے جو سب سے زیادہ پرہیز گار ہو۔(الحجرات. ع٢)????????
❄️اس بناء پر میں نے تقویٰ اختیار کرلیا تاکہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک شریف بن جاؤں ۔❄️
٥)میں نے لوگوں کو دیکھا کہ ایک دوسرے پر طعن کرتے ہیں، عیب جوئی کرتے ہیں، برا بھلا کہتے ہیں، اور یہ سب کا سب حسد کی وجہ سے ہوتا ہے۔میں نے اللہ کا ارشاد دیکھا:❄️
????????دنیاوی زندگی میں ہم نے ہی ان کی روزی تقسیم کررکھی ہے اور ہم نے ایک دوسرے پر فوقیت دے رکھی ہے تاکہ ایک دوسرے سے کام لیتے رہیں(الزحرف.ع٣)????????
❄️میں نے اس آیت کی وجہ سے حسد کرنا چھوڑدیا اور یہ سمجھ لیا کہ کسی کے پاس مال کے زیادہ یا کم ہونے میں ان کے فعل کو زیادہ دخل نہی، یہ تو مالکُ المُلک کی طرف سے یے ۔❄️
٦)میں نے دیکھا کہ دنیا میں تقریباً ہر شخص کی کسی نہ کسی سے دشمنی ہے. میں نے غور کیا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:❄️
????????شیطان بے شبہ تمہارا دشمن ہے، پس اس کے ساتھ دشمنی ہی رکھو۔(فاطر.. ع١)????????
❄️پس میں نے اپنی دشمنی کے لیے اسی کو چن لیا اور اس سے دور رہنے کی انتہائی کوشش کرتا ہوں ۔❄️
٧)میں نے دیکھا کہ ساری مخلوق روٹی کی طلب میں لگ رہی ہے ۔اسی کی وجہ سے ناجائز چیزیں اختیار کرتی ہے ۔پھر میں نے دیکھا تو اللہ کا ارشاد ہے :❄️
????????اور کوئی جاندار زمین پر چلنے والا ایسا نہیں ہے جس کی روزی اللہ تعالیٰ کے ذمہ نہ ہو۔(ھود. ع١) ????????
❄️میں نے دیکھا کہ میں بھی انہی زمین پر چلنے والوں میں سے ایک ہوں جن کی روزی اللہ کے ذمہ ہے۔ میں نے اپنے اوقات ان چیزوں میں مشغول کر لیے جو مجھ پر اللہ کی طرف سے لازم ہیں ۔اور جو چیز اللہ تعالیٰ کے ذمہ تھی اس سے اپنے اوقات کو فارغ کرلیا۔❄️
٨)میں نے دیکھا کہ ساری مخلوق ایسی چیزوں پر اعتماد کیے ہوئے ہیں جو خود ان کی طرح مخلوق ہیں ۔مثلاً اپنی جائیداد پر یا تجارت پر اور یا پھر اپنی قوت اور صحت پر۔میں نے دیکھا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:❄️
????????جو شخص اللہ پر توکل کرتا ہے، ہس اللہ تعالیٰ اس کے لیے کافی ہے۔(الطلاق. ع١) ????????
❄️اس لیے میں نے بس اللہ تعالیٰ پر توکل اور بھروسہ کرلیا۔
حضرت شقیق رح نے فرمایا کہ حاتم تمہیں اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے ۔میں نے تورات، انجیل، زبور اور قرآن کے علوم کو دیکھا۔ میں نے سارے خیر کے کام انہی آٹھ مسائل کے اندر پائے ۔پس جو ان آٹھوں پر عمل کرلے اس نے اللہ تعالیٰ کی چاروں کتابوں کے مضامین پر عمل کرلیا۔ اس قسم کے علوم کو علمائے آخرت ہی پاسکتے ہیں، اور دنیادار عالم تو مال اور جاہ کے ہی حاصل کرنے میں لگے رہتے ہیں ۔❄️
????️????️????️????️????️????️????️????️????️????️????️????️????️????️????️
????????(فضائل صدقات)????????

تبصرہ کریں

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔