ٹارگٹ صرف اسلام ہی کیوں

کبھی سوچا بھی ہے.... ؟؟؟

تحریر:سائرہ اکرم -------------------------------------------- سیکولر ازم کا روپ ہر ملک میں مختلف ہے۔...!!! لیکن پوری دنیا میں اس کے ہاں ایک قدر مشترک ہے...!!! یہ ہندوازم، بدھ ازم، عیسائیت وغیرہ کے خلاف نہیں...!!! یہ اجتماعی زندگی میں ہولی، دیوالی، کرسمس وغیرہ کو پسند کرتا ہے....!!! لیکن اس کی جان جمعے کے خطبے سے نکلتی ہے...!!!

اسے عید کا اجتماع دیکھ کر موت پڑجاتی ہے...!!!

پوری دنیا  کروڑوں ٹن بیف کا باربی کیو بنالے...!!!

آسٹریلیا کی بھیڑوں کے کروڑوں تکا بوٹی بناکر کھائے جائیں اسے جانوروں کے حقوق یاد نہیں آتے...!!!

لیکن ایک دن عیدالاضحی کی قربانی اسے زہر لگتی ہے۔...!!!

اسے کرسمس کی فضول خرچی بری نہیں لگتی لیکن حج پر جانے والوں کے خرچے کا حساب کرتا ہے...!!!

دنیا بھر میں ٹورازم انڈسٹری سے اربوں ڈالر کمانا ترقی کی علامت ہے لیکن اسے عمرے کا ایک سادہ سا سفر برا لگتا ہے...!!! ہندو کروڑوں کی تعداد میں ہر دوار‘ بنارس اور کنبھ جائیں تو سیکولر کو کچھ نہیں ہوتا...؟؟؟ ویٹیکن سٹی میں لوگ لاکھوں کی تعداد میں پوپ کی زیارت کو آئیں تو کسی لبرل کا دل نہیں جلتا...؟؟؟

چرچ کی راہبائیں حجاب پہنیں...!!!!

یہودی عورتیں شٹل کاک برقعہ پہنیں...!!!

ان کو برا نہیں لگتا...!!!

لیکن وہ مسلمان عورت کے حجاب پر تلملا اٹھتا ہے...!!!

یہ ہے سیکولرازم کا اصل دکھ اور اس کا اصل چہرہ....!!!

ان کی کتابیں، ان کے رسالے، ان کی ویب سائٹس، ان کے فیس بک پیجز اٹھا لیں آپ کو صرف اور صرف اسلام اور شعائر اسلام سے نفرت ملے گی...!!!

لیکن پھر بھی ہم میں سے اکثریت ایسے لوگوں کی جو ان ممالک کے ہی گن گاتے نہیں تھکتے.....!!! ان کے کلچر کو اپنانے میں فخر محسوس کرتے ہیں...!!!

کیونکہ ابھی تک ہم ان کی "ذہنی غلامی " سے آزادی نہیں حاصل کر پاۓ ہیں...!!!

یہ وہ مہلک بیماری ہے کہ جس کا علاج جتنا جلد ہو سکے ہو جانا چاہئے....!!!

کہیں دیر نہ ہو جاۓ... ؟؟؟

اللہ ہمیں سننے, سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین الہی آمین.

t.me/impoinfo

تبصرہ کریں

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔