چاند کے الٹا ہونے کی خبر

بلا تحقیق چاند ???? کے الٹا ہونے کی خبر کو مسلمانوں نے اس قدر پھیلانا شروع کردیا کہ یقین ہوگیا کہ مسلمان برادران وطن کے ساتھ رہتے رہتے وہمی اور شکی ہوگئے ہیں۔ خود سیدھے کھڑے ہو کر چاند ???? نہیں دیکھ رہے ہیں اور چاند کو الٹا بتا رہے ہیں۔ چاند ???? دیکھنے کا الگ الگ طریقہ ہے دوستو! فلکیات کا پورا نظام اور سسٹم ہے اس کا مطالعہ کیجئے۔ روزانہ چاند دیکھنے کی کوشش کیجئے اور وہم اور شک کو دور کیجیے۔ اللہ تعالی نے چاند اور سورج کی گردش کا جو نظام بنایا ہے اس میں قیامت سے پہلے کوئی تبدیلی نہیں ہوسکتی اللہ تعالی اپنے وعدے میں کوئی وعدہ خلافی نہیں کرتے ارشاد خدا وندی ہے۔ انک لا تخلف المیعاد۔

تبصرہ کریں

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔