چھٹھ پوجا کا ہدیہ تحفہ لینے کا حکم

*⚖️سوال وجواب⚖️*

????️مسئلہ نمبر 1331????️

(کتاب الحظر و الاباحہ باب الاکل و الشرب)

*چھٹھ پوجا کا ہدیہ تحفہ لینے کا حکم*

*سوال:* چھٹھ پوجا میں جو غیر مسلم لوگ ندی کے کنارے پھل ، مٹھائی اور پکوان وغیرہ لیکر جاتے ہیں پھر گھر لاتے ہیں تو یہ سب چیزیں قریبی مسلمان میں تقسیم کیا جاتا ہے اس کا کھانا کیسا ہے؟ (عبد العظیم، یوپی)

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب و باللہ التوفیق

چٹھ پوجا میں غیر مسلم حضرات جو پھل اور پکوان وغیرہ لے کر ندی کے کنارے جاتے ہیں تو ان میں سے بعض کو وہ پوجا میں استعمال کرتے ہیں اور بعض یونہی تقسیم کے لیے واپس لے آتے ہیں، چنانچہ وہ پھل جو پوجا میں استعمال کیا گیا ہے اگر کسی مسلمان کو دیا گیا ہے تو پھر اس کا لینا اور استعمال کرنا درست نہیں ہے؛ کیونکہ وہ غیر اللہ پر چڑھایا ہوا ہے، البتہ وہ پھل جو پوجا میں استعمال نہ کیا گیا ہو لینے اور استعمال کرنے کی گنجائش ہے، تاہم دونوں طرح کے پھل میں امتیاز کرنا مشکل ہوتا ہے بلکہ بعض لوگ ایک ہی ٹوکڑے میں رکھ کر لاتے ہیں اس لیے احتیاط کا تقاضہ ہے کہ ایسے موقع کے پھل قبول نہ کئے جائیں، اور اگر کسی مجبوری کی بناء پر قبول کرنا پڑے تو کسی اور غیر مسلم کو دے دیا جائے(١)۔ فقط والسلام واللہ اعلم بالصواب۔

*????والدليل على ما قلنا????*

(۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ يَهُودِيَّةً أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَاةٍ مَسْمُومَةٍ، فَأَكَلَ مِنْهَا فَجِيءَ بِهَا فَقِيلَ أَلاَ نَقْتُلُهَا. قَالَ: ((لاَ)). فَمَا زِلْتُ أَعْرِفُهَا فِي لَهَوَاتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. (صحيح البخاري حديث نمبر 2617)

》وَقَالَ سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ إِنَّ أُكَيْدِرَ دُومَةَ أَهْدَى إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. (صحيح البخاري حديث نمبر 2616)

(۲) ولابأس بطعام المجوس کلہ إلا الذبیحۃ۔(ہندیۃ، کتاب الکراہیۃ، الباب الرابع عشرفی أہل الذمۃ، زکریا قدیم۵/۳۴۷، جدید۵/۴۰۱) _

》لو أهدى لمسلم و لم يرد تعظيم اليوم بل جرى على عادة الناس لا يكفر وينبغي أن يفعله قبله أو بعده نفيا للشبهة (الدر المختار مع رد المحتار 486/10 زكريا)

*كتبه العبد محمد زبير الندوي*
دار الافتاء و التحقیق بہرائچ یوپی انڈیا
مورخہ 3/4/1442
رابطہ 9029189288

*دینی مسائل عام کرنا ثواب جاریہ ہے*

تبصرہ کریں

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔