???? شے مرہونہ کی زکوٰۃ نہ راہن پر لازم ہے اور نہ ہی مرتہن پر لازم ہے، راہن پر اس لیے نہیں کہ اس کے قبضہ وقدرت میں نہیں اور مرتہن پر اس لیے نہیں ہے کہ اس کی ملکیت میں نہیں ہے۔واللہ اعلم بالصواب۔
(مستفاد: فتاوی بنوریہ
???? الفتاوى الهندية (1/ 172):"ومنها: الملك التام وهو ما اجتمع فيه الملك واليد، وأما إذا وجد الملك دون اليد، كالصداق قبل القبض، أو وجد اليد دون الملك، كملك المكاتب والمديون، لاتجب فيه الزكاة، كذا في السراج الوهاج ... ولا على الراهن إذا كان الرهن في يد المرتهن، هكذا في البحر الرائق".الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 263) ????
حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ روزِ قیامت اللہ زمین کو مٹھی میں لے لے گا اور آسمانوں کو اپنے دائیں ہاتھ میں لپیٹ لے گا ، پھر فرمائے گا : میں بادشاہ ہوں ، زمین کے بادشاہ کہاں ہیں ؟‘‘ متفق علیہ ۔
أوکماقال النبی ﷺ۔
(مشکوةشریف حدیث نمبر ٥٥٢٢ )
ناقل✍ہدایت اللہ قاسمی
خادم مدرسہ رشیدیہ ڈنگرا،گیا،بہار
HIDAYATULLAH
TEACHER MADARSA RASHIDIA DANGRA GAYA BIHAR INDIA
نــــوٹ:دیگر مسائل کی جانکاری کے لئے رابطہ بھی کرسکتے ہیں