گراؤنڈ فلور پر موجود امام کی اوپر کے فلور والوں کا اقتداء کرنا

*⚖سوال و جواب⚖*

*مسئلہ نمبر 1127*

(کتاب الصلاۃ باب الامامہ)

*گراؤنڈ فلور پر موجود امام کی اوپر کے فلور والوں کا اقتداء کرنا*

*سوال:* گراونڈ فلور پر مسجد ہے، اس میں امام نماز پڑھائے اور اوپر بلڈنگ کے فلیٹ سے لوگ اقتداء کرے تو کیا حکم ہے؟

متصل فلیٹ اور متصل سے اوپر دونوں کا حکم مطلوب ہے؟ (محمد سلیم ممبئی)

*بسم اللہ الرحمن الرحیم*

*الجواب وباللہ التوفیق*

گراؤنڈ فلور میں اگر مسجد شرعی ہے ‌تو چونکہ پوری مسجد ایک جگہ کے حکم میں ہوتی! اس لیے اس صورت میں اقتدا درست ہوگی؛ بشرطیکہ اوپر کے فلور والوں کو نیچے موجود امام کے حال کا اس طرح پتہ ہو کہ ان کے رکوع، سجدہ وغیرہ انہیں معلوم ہورہے ہوں اور اگر ایسا نہیں ہے تو اقتدا درست نہ ہوگی(١)۔ فقط والسلام واللہ اعلم بالصواب۔

*????والدليل على ما قلنا????*

(١) والحائل لایمنع الاقتداء ان لم یشتبہ حال امام ۔۔۔ ولم یختلف المکان۔۔۔ حاصل کلام الدر : ان اختلاف المکان مانع مطلقا واما اذا اتحد ، فان حصل اشتباہ ،منع، والا فلا۔ ( الدر المختار مع الرد المحتار باب الامامۃ ج 1ص584 و587 ۔ط : سعید)

*كتبه العبد محمد زبير الندوي*

دار الافتاء و التحقیق مدرسہ ہدایت العلوم بہرائچ یوپی انڈیا

مورخہ 25/8/1441

رابطہ 9029189288

*دینی مسائل عام کرنا ثواب جاریہ ہے*

تبصرہ کریں

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔