گراہک سیوا کیندر CSC کے ذریعے کمائی کا حکم

*⁦????️⁩سوال وجواب⁦????️⁩*

????مسئلہ نمبر 1252????

(کتاب البیوع، جدید مسائل)

*گراہک سیوا کیندر CSC کے ذریعے کمائی کا حکم*

سوال: سی ایس سی گراہک سیوا کندر (CSC) لیکر پیسے کمانا کیسا ہے؟ اگر ناجائز ہے تو جواز کی کیا صورت ہو سکتی ہے؟ (اشفاق ندوی، بہار)

*بسم اللہ الرحمن الرحیم*

*الجواب و باللہ التوفیق*

سی ایس سی یعنی Common Service Center جس میں پین کارڈ، آدھار کارڈ، جنم و وفات پڑمان پتر وغیرہ کے فارم بھرے جاتے ہیں شرعاً ان کاموں کے کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، یہ کام کرنا اور ان کے لئے سی ایس سی قائم کرنا اور پیسے حاصل کرنا درست ہے، البتہ اس میں جو دیگر ناجائز کام ہوتے ہیں یا ان کے فارم بھرے جاتے ہیں مثلاً انشورنس وغیرہ تو ان سے بچنا ضروری ہے، یعنی فی نفسہ یہ سنٹر کھولنا درست ہے؛ لیکن اس میں وہ کام کرنا درست نہیں ہوگا جو شرعاً ناجائز ہوں(١)۔ فقط والسلام واللہ اعلم بالصواب۔

????والدليل على ما قلنا ????

(١) ۘ وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَىٰ ۖ وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۖ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ (المائدة 2)

الأصل في الأشياء الاباحة. الامور بمقاصدها. (الاشباه والنظائر لابن نجيم المصري ص 97)

اجتمع المباشر و المتسبب أضيف الحكم إلى المباشر. (الاشباه و النظائر لابن نجيم المصريص ٤/٤ القاعدة التاسعة عشر دار الكتاب ديوبند)

ثم الأجرة تستحق بإحدى معاني ثلاثة اما بشرط التعجيل أو بالتعجيل من غير شرط أو باستيفاء المعقود عليه (الهداية ٢٩٣/٣ كتاب الإجارة باب الأجر متى يستحق)

*كتبه العبد محمد زبير الندوى*
دار الافتاء و التحقیق بہرائچ یوپی انڈیا
مورخہ 7/1/1442
رابطہ 9029189288

*دینی مسائل عام کرنا ثواب جاریہ ہے*

تبصرہ کریں

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔