گمشدہ مال مل گیا تو اس پر زکوۃ واجب نہ ہوگی

پیام شریعت ☪ ٢٧شعبان المعظم١٤٤١ھ

???? 22 اپریل2020 ???? بروز۔ *بدھ* ???? *مسئلہ* ???? ✒ گمشدہ مال مل گیا تو اس پر زکوۃ واجب نہ ہوگی۔ ????اگر کسی کا کوئی سامان گم ہوگیا تھا یا کسی نے چھین لیا تھا بعد میں وہ کئی سال کے بعد اسے مل گیا تو اس پر گزشتہ سالوں کی زکوۃ واجب نہ ہو گی۔واللہ اعلم بالصواب۔ (مستفاد: کتاب المسائل ???? تبیین الحقائق جلد نمبر 2 صفحہ نمبر 28 فتاویٰ شامی جلد نمبر 3 صفحہ نمبر 184 ???? حدیث النبیﷺ۔۔۔وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ كَيْفَ يُحْشَرُ الْكَافِرُ عَلَى وَجْهِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ؟ قَالَ: «أَلَيْسَ الَّذِي أَمْشَاهُ عَلَى الرِّجْلَيْنِ فِي الدُّنْيَا قَادِرًا عَلَى أَنْ يُمْشِيَهُ عَلَى وَجْهِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ؟» . مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے عرض کیا ، اللہ کے نبی ! کافر کو روز قیامت اس کے چہرے کے بل کیسے چلایا جائے گا ؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ کیا وہ ذات جس نے اسے دنیا میں پاؤں پر چلایا اس پر قادر نہیں کہ وہ روزِ قیامت اسے اس کے چہرے کے بل چلائے ؟‘‘ متفق علیہ ۔ أوکماقال النبی ﷺ۔ (مشکوةشریف حدیث نمبر ٥٥٣٧) ناقل✍ہدایت اللہ قاسمی خادم مدرسہ رشیدیہ ڈنگرا،گیا،بہار HIDAYATULLAH TEACHER MADARSA RASHIDIA DANGRA GAYA BIHAR INDIA نــــوٹ:دیگر مسائل کی جانکاری کے لئے رابطہ بھی کرسکتے ہیں Whatsapp.NO 6206649711 ????????????????????????????????????????????????

تبصرہ کریں

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔