*آج ہندوستان میں مسلم قوم ارکان اربعہ سے دوری اور ان میں کمزوری کی وجہ سے مصائب و تکالیف کا شکار ہے*
جی ہاں ہندوستان میں مسلمانوں پر ظلم و ستم کی اصل وجہ یہی ہے کہ اس وقت مسلمانان ہند ارکان اربعہ میں بہت کمزور ہے
جس طرح دین اسلام کے ارکان اربعہ ہے اسی طرح اس ملک کے بھی ارکان اربعہ ہے اگر ہم اسلام کے ارکان اربعہ (نماز، روزہ، زکات اور حج) سے غفلت و لاپرواہی برتتے ہیں تو ہمیں آخرت کی زندگی میں کسی طرح بھی سکون نصیب نہیں ہوگا، اطمینان کے دو پل میسر نہیں ہونگے تکالیف و مصائب کا مسلسل سامنا ہوگا اور یاد رکھو کہ جہنم اور وہاں کی ہولناک وادیاں اور سخت عذاب ہمارے منتظر ہیں اتنا سخت عذاب کہ ہم تصور میں بھی نہیں لا سکتے
یارو اگر آپ اسلام کے ارکان اربعہ میں کمزور ہیں تو آپ اپنی آخرت کو تباہ و برباد کررہے ہیں جبکہ آخرت ہی اصل قیام گاہ ہے اس لئے اپنے دائمی قیام گاہ کی تیاری از حد ضروری ہے
تو میرے دوستو جس طرح آخرت میں سکون و اطمینان کے لیے اسلام کے ارکان اربعہ کو سیکھنا اور انکو اپنی عملی زندگی میں لانا اور ان پر پابندی کرنا ضروری ہے اسی طرح اس ملک میں سکون کا سانس لینے کے لیے کامیابیوں کا سہرا پہننے کے لئے، اپنی عزت و ناموس کے تحفظ کے لیے اسلام کی آبیاری کے لیے اور روشن مستقبل کے لیے اس ملک کے ارکان اربعہ کو جاننا ان میں مہارت حاصل کرنا اور ان کو اپنانا بلکہ ان پر چھاجانا از حد ضروری ہے اگر آپ اس ملک کو نئی تاریخ دینا چاہتے ہیں اور خدا کے بندوں کو خدا کی آغوش رحمت میں لانا چاہتے ہیں خدا کی دھرتی پر خدا کا نظام نافذ کرنا چاہتے ہیں تو پہلے آپ کو اس ملک کے ارکان اربعہ پر قبضہ کرنا ہوگا
اگر آپ چاہتے ہیں کہ اس ملک میں امن و امان کا پھریرا سدا لہرائے یہاں شانتی کا بول بالا ہو انصاف کی ہوائیں چلے ہر کسی کو حقوق ملے محبتوں اور مسکراہٹوں کے بازار قائم ہو اور یہ دیش خوب پھلے پھولے اور ترقی کرے تو اس کے لئے اس ملک میں ایمان کی باد بہاری چلانی ہوگی اسلام کے لئے راستہ ہموار کرنا ہوگا خدائی نظام کے تحت ملکی قانون بنانے ہونگے اور اس کے لئے پہلے آپ کو اس ملک کے ارکان اربعہ کو اپنی مٹھی میں لینا ہوگا
دنیا و آخرت سنوارنے کے لیے اسلام کے ارکان اربعہ کو اپنانا ضروری ہے تو اس ملک میں اپنے حقوق کو حاصل کرنے کے لیے اور اپنے جان و مال اور ایمان کے تحفظ اور بالخصوص تبلیغ دین کے لیے جمہوریت کے ارکان اربعہ (مقننہ، عدلیہ، میڈیا، منتظمہ) کو جاننا اور ان پر چھاجانا نہایت ہی ضروری ہے
انہی چار ارکان اربعہ کے ذریعہ نظام جمہوریت میں ملک بحسن و خوبی چلتا ہے لیکن صاحب اقتدار ان کا غلط استعمال کرکے انسانیت کو تار تار کررہے ہیں اس لئے انہی چاروں ارکان کو استعمال میں لاکر ہمیں انسانیت کی اور انصاف کی راہ ہموار کرنا ہوگا
اس کے لئے قوم کے معززین سے بلکہ ہر فرد مسلم سے درخواست ہے کہ اپنے بچوں کو پہلے تو اسلامی مزاج و تربیت میں ڈھالنے کی تگ و دو کرو اور پھر اسلام اور قوم مسلم بلکہ پوری انسانیت کے مفاد کی خاطر پوری منصوبہ بندی سے اپنے قوم کے بچوں کی عصری تعلیم کی فکر کرو
دنیوی تعلیم کو محض کسب معاش کی بنیاد سمجھ کر اپنے اعتبار سے اپنے بچوں کو ڈگریاں نہ دلاؤ بلکہ قوم کا مفاد پیش نظر رکھتے ہوئے پوری پلاننگ سے پالیسی تیار کرو کہ کس طرح ہم اپنی قوم کے بچوں کو تعلیم دینگے اور کیسے ارکان اربعہ کو اپنی مٹھی میں لینگے اس کے لئے باقاعدہ قوم کے ذمہ داران پلان بنائے اس کے لئے بھی میٹنگیں ہو اس کے لئے بھی تگ و دو ہو
تو آج سے عزم کرو ہمارا ٹارگیٹ ہمارا ہدف ارکان اربعہ پر چھاجانا ہے
(1)مقننہ
( legislative system or Parliament)
(2) عدلیہ(Judicature)۔
(3) میڈیا(Media)۔
(4)منتظمہ(Adminastration)
یہ چاروں ارکان آپ کے منتظر بیٹھے ہیں ان چاروں ارکان کو اسلام کی محبت ایمان کے پاور اور انسانیت کے درد کے ساتھ اور بحیثیت مشن اپنانے کا عزم کرلو
آؤ پورے ولولہ اور عزم کے ساتھ ارادہ کرتے ہیں کہ
ہم ہی دیار عشق میں نام پیدا کرینگے ان شاءاللہ
دوستو خاموشی سے اپنی پہچان بناتے چلو
وقت خود تمہارا نام بتائے گا
اگر آپ کرنا چاہیں تو کچھ مشکل نہیں بس قدم اٹھانے اور پلاننگ کرنے کی دیر ہے