جمہوریت کی بقا،آئین کی بالادستی اور ملک و ملت کی حفاظت و پاسداری کے لئے موجودہ حالات میں ہم جو کرسکتے ہیں ضرور کریں ۔ اور جو لوگ اس میں سرگرم عمل ہیں ہم ان کا ہر طرح سے ساتھ دیں ۔ سی اے اے ۔ این آر سی اور این پی آر جیسے ظالمانہ قانون کے نافذ کرنے کا مقصد مسلمانوں اور اقلیتوں کو ان کے حقوق سے محروم کرنا اور ملک سے بے دخل کرنا ہے اور ہندوستان پر منوواد کو مسلط کرنا ہے ۔ ۲۹ / جنوری کو بہوجن کرانتی مورچہ نے ان کالے قوانین کے خلاف بھارت بند کا اعلان کیا ہے ،اس لئے ہم تمام انصاف پسند اور جمہوریت نواز شہریوں (باشندوں) سے درخواست کرتے ہیں کہ اس بند کو کامیاب بنائیں* ۔