۱۹ جو باتیں ہم نے کسی عالم سے سیکھی ہیں ان پر خود عمل کریں اگرچہ وہ عمل نہ کرتا ہو اور اسے برا کبھی نہ سمجھے اور اسے عزت دو جب کوئی شخص کسی مسئلہ میں علماء کی نقل کی مخالفت کرے تو اپنے دوستوں کو اس پر اعتراض میں جلدی کرنے سے روکیں اپنے دوستوں کو تاکید کریں کہ جب کسی عالم یا درویش کے پاس جانا چاہیں تو اپنی عقل کے ترازو کو توڑ کر ان کے پاس جایا کریں {امام العارفین والاصولین علامہ عبدالوہاب شعرانی رحمہ اللہ }
۲۰ ) علماء و صالحین کو عمدہ کپڑے پہنتے اور لذیذ کھانے غذائیں کھاتے دیکھ کر جلدی سے ان پر اعتراض نہ کیا کریں جب ہم کسی حاکم یا رکنِ سلطنت سے ملیں تو اپنے ہم عصر علماء اور درویشوں کو اس کی نظر میں بڑھائیں۔ { واسایا انبیاء اولیاء انسیکلوپیڈیا /۲ / ۱۵۰}
۲۱ ) جب ہم مسلمانوں کے علماء میں شمار ہونے لگیں تو اپنے شہر والوں میں سب سے زیادہ کریم اور صاحب ایثار بن جائیں ،کسی وعظ میں جائیں تو واعظ سے پہلے پوری توجہ کے ساتھ اپنے کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور علماء و انبیاء کا نائب سمجھیں۔ { وصایا انبیا اولیا انسیکلوپیڈیا / ۲ / ۹۷ }
۲۲ ) علماء کی صحبت اور کتب حکمت کے مطالعے سے مسرت بخش زندگی حاصل ہو سکتی ہے ۲۳ ) عالم و عابد دونوں بزرگ ہیں لیکن عالم اپنے ساتھ دوسروں کو بھی منزل مقصود تک پہنچاتا ہے، برخلاف اس عابد کے کہ وہ صرف اپنی ہی کامیابی کی دھن میں لگارہتا ہے {مخزن اخلاق / ۲۵۸}
کتاب: علماء کرام سے دور عوام کے لیے اولیاء اللہ کی وصیتیں عاجز: محمد زکریّا اچلپوری الحسینی
ٹیلگرام چینل https://telegram.me/Ilm_walulama فیس بوک گروپ https://www.facebook.com/groups/158166814822111/
ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔