اللہ دیکھ رہا ہے

اللہ دیکھ رہا ہے

⭕ *دروازے پر دستک ہوئی.*

باپ نے بیٹے سے کہا : جاؤ باہر جا کر کہو :

*بابا گھر میں نہیں ہیں.*

آنے والے کو نہیں پتا چلا کہ بچہ جھوٹ بول رہا ہے

⭕ *مگراللہ دیکھ رہا ہے*

*بچے کو سبق ملا غلط بیانی اور جھوٹ بولا جا سکتا ہے.*

*آج ڈنر کا پروگرام تھا* ابھی گھر پر ہی تھے پھوپھو کا فون آ گیا.

وہ آنا چاہ رہی تھیں *مگر ماں نے کہا ہم گھر پر نہیں ہیں.*

پھوپھو کو نہیں پتا چلا.

⭕ *مگر اللہ تو دیکھ رہا ہے ناں.*

بچے کو سبق ملا *رشتوں سے زیادہ اہم اپنی ذات اپنی خواہشات ہیں.*

بہو کے میکے میں شادی تھی *وہ جانا چاہ رہی تھی* . ساس نے بیٹے سے کہا : *تم نہیں لے جا سکتے ضروری میٹنگ کا بہانہ کر دینا* اور خود تسبیح پر ذکر کرنے لگی.

بہو کو نہیں پتا چلا

⭕ *مگر اللہ تو دیکھ رہا ہے.*

بیٹےکو سبق ملا *جھوٹ بول کر دنیا والوں کو مطمئن کرلو اللہ سے بے خوف ہو جاؤ.*

ہمارے روزمرہ کے معاملات ایسے ہی *جھوٹ فریب اور ہیرا پھیریوں پر مبنی ہوتے ہیں.*

*بچے وہ سب دیکھ سن اور سمجھ رہے ہوتے ہیں جو بچے کی شخصیت کا حصہ بن جاتے ہیں*

یہی بچہ جب بڑا ہوگا گانے سنے گا فلمیں ڈرامے دیکھے گا ناجائز دوستیاں کرے گا ماں باپ کا گستاخ ہوگا رشتوں کو توڑے گا رشوت لے گا حرام کماۓ گا اور ظلم کرے گا اور اس وقت ماں باپ کہیں گے کہ

*ہم نے اس کی اتنی اچھی تربیت کی مگر یہ اللہ سے ڈرتا نہیں دین پر چلتا نہیں.*

بڑی معذرت کے ساتھ

*سچائی اور عمل صالح کی بنیاد خوف خدا پر ہوتی ہے. اور اس خوف کو دل سے نکالنے والے آپ خود ہیں.*

*خدارا اپنے بچوں کی تربیت سے پہلے خود اپنا محاسبہ تزکیہ اور اصلاح کریں* .

اپنے ہر ہر عمل سےپہلے سوچیں *کہ میرا یہ عمل تقوی کے مطابق ہے یا نہیں ؟؟*

*یایھا الذين آمنوا اتقوا اللہ و قولوا قولا سدیدا.* (سورة الأحزاب آیت نمبر 70)

اے ایمان والو اللہ سے ڈرو اور سیدھی بات کہا ??رو.

تبصرہ کریں

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔