علم حاصل کرو

۱۶ ) بیٹا! علم شریعت سے دور نہ ہٹنا، علم فقہ پڑھ عالم بن {سیدنا حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رحمہ اللہ ماہنامہ فیضان مدینہ لاہور ص ۲۴}

۱۷ ) خلیفہ عبدالملک بن مروان کی وصیت اپنے لڑکوں کو : عالم بنو کیونکہ مالدار ہوئے تو علم تمہارا جمال ہوگا اور غریب ہوئے تو علم تمہاراے لئے دولت ثابت ہوگا {العلم والعلماء ۵۴}

۱۸) بیٹا ہر علم میں سے ایک اچھا حصہ حاصل کرو کیونکہ آدمی جس علم سے جاہل ہوتا ہے اس سے بغض رکھتا ہے اور مجھے منظور نہیں کہ تم کسی علم سے بغض رکھو ۔ حضرت یحیٰ ابن خالد برمکی رحمہ اللہ کی وصیت اپنے بیٹے کو {العلم والعلماء ۵۴}

کتاب علماء کرام سے دور عوام کو اولیاءاللہ کی وصیتیں عاجز: محمد زکریّا اچلپوری الحسینی

ٹیلگرام چینل

فیسبوک گروپ

تبصرہ کریں

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔