گوگل فوٹوز کی فری اسٹوریج سروس کا خاتمہ ! متبادل کیا ہے؟

گوگل فوٹوز سے بھلا کون نا واقف ہوگا آج میں اس کی خصوصیات پر بات کرنے نہیں بلکہ اس کے متبادل پر گفتگو کرنے آیا ہوں۔ جیسا کہ آپ سبھی کو بخوبی معلوم ہے اس کی خصوصیات میں سے سب سے بڑی خصوصیت فری ان لمٹیڈ (لامحدود مفت) فوٹوز ویڈیوز بیک اپ کی کی سہولت کو ایک جون 2021 سے ختم کردیا گیا ہے۔ اب آپ کو گوگل کی طرف سے 15 جی بی فری اسپیس جو گوگل کی طرف سے جی میل آئی ڈی بناتے وقت ملتا ہے اس سے زیادہ نہیں ملیگا اور گوگل فوٹوز کے لئے جو الگ سے لامحدود مفت اسٹوریج ملتا تھا وہ نہیں ملیگا اور گوگل فوٹوز میں ایک جون کے بعد جو بھی فوٹوز ویڈیوز اپلوڈ کریں گے وہ اسی پندرہ جی بی میں شمار ہوگا اور 15 جی بی فل ہوجانے کی صورت میں آپ کو پیک اپ کے لئے اسٹوریج خریدنا پڑیگا۔

 

اور 100 GB کا پلان اگر آپ خرید تے ہیں تو اس کے لئے ہر ماہ 130 روپئے اور اگر آپ سالانہ پلان خریدتے ہیں تو اس کی قیمت 1،300 روپئے ہے۔ اور 200 GB کی قیمت فی ماہ 210 اور سالانہ قیمت 2100 روپئے ہے۔ اور 2 TB کے لئے 650 روپئے ماہانہ، اور سالانہ 6،500 روپے دینا پڑیگا۔ اور 10 TB کے لئے 3250، اور 20 TB کے لئے 6500 اور 30 TB کے لئے 9750 ماہانہ دینا پڑیگا۔

 

 

سوال: ایک جون 2021 سے پہلے گوگل فوٹوز پر جو فوٹوز اور ویڈیوز ہمنے اپلوڈ کیا ہے کیا اس کا کیا ہوگا وہ بھی ⓯ Gb فری اسٹوریج میں شمار ہوگا۔
جواب: ایک جون 2021 سے قبل گوگل فوٹوز پر جو فوٹوز ویڈیوز اپلوڈ ہوا ہے اس کا شمار ⓯GB فری اسٹوریج میں سے نہیں ہوگا خواہ آپ نے کتنا ہی جی بی کا استعمال کیوں نہ کرلیا ہے، ایک جون 2021 کے بعد سے جو فوٹوز ویڈیوز ہم گوگل فوٹوز پر اپلوڈ کریں گے یہ ⓯ GB فری اسٹوریج میں شمار ہوگا۔

 

گوگل فوٹوز کا متبادل

 

تو چلئے ہم اس کے متبادل پر گفتگو کرتے ہیں جو مفت بھی ہے، بیک اپ کے لئے اچھا خاصا اسپیس بھی مل جاتا ہے، اور محفوظ بھی بے۔

 

➊ ڈیگو Degoo

 

ڈیگو: یہ ایک کلاؤڈ سروس فراہم کرنے والی کمپنی ہے صارفین کو مفت میں ? جی بی اسٹوریج دیتی ہے، کمپنی کا دعویٰ ہےکہ یہاں موجود ہر فائل اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹ (محفوظ) رہتا ہے، اس میں آپ مزید فری اسٹوریج ایڈ دیکھ کر اور دوستوں کو لنک شیئر کر کے حاصل کرسکتے ہیں۔ ایک ایڈ دیکھنے پر 750 MB اس طرح ایڈ دیکھکر آپ اپنے اپنے اسپیس کو پڑھا سکتے ہیں، اور دوستوں کو لنک شیئر کرنے پر پانچ جی ملتا ہے آپ اپنے دوستوں سے لنک شیئر کرکے مزید 500 GB تک اسپیس حاصل کرسکتے ہیں، اس طرح سے آپ مفت میں اچھا خاصا اسٹوریج حاصل کرسکتے ہیں۔ اسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

 

➋ جیو کلاؤڈ Jio Could

 

اگر آپ کے پاس جیو سیم ہے تو آپ اس ایپ کا استعمال کرسکتے ہیں۔ اس میں آپ کو پانچ جی بی مفت کلاؤڈ اسٹوریج ملتا ہے اور آپ مزید پچاس جی بی تک اس کا لنک اپنے دوستوں کو شیئر کر کے حاصل کرسکتے ہیں (اپنے ریفر لنک سے اپنے دوستوں کو اس ایپ کے استعمال کرنے کا دعوت دیکر کر) ایک ریفر پر دس جی بی ملتا ہے۔ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

 

➌ ڈیجی باکس DigiBoxx

 

یہ ایک کلاؤڈ اسٹوریج فلیٹ فارم ہے جو اپنے صارفین کو 20 جی بی فری کلاؤڈ اسٹوریج فراہم کرتا ہے۔ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن بھی فراہم کراتا ہے۔ مزید اگر آپ اسپیس چاہتے ہیں تو خرید سکتے ہیں اس کا پلان اوروں کے مقابل کافی کم ہے۔ اس کا بیسک پلان 30 روپئے ماہانہ اور 360 سالانہ ہے جس میں ? GB اسٹوریج ملتا ہے۔ اس کا اینڈرائڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

 

➍ میگا Mega

 

میگا: یہ بھی کافی مشہور اور اچھا کلاؤڈ اسٹوریج ہے اس میں آپ کو 15 جی فری اسپیس ملتا ہے اور ساتھ ساتھ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن بھی فراہم کرتا ہے۔ یہ 50 GB (جی بی) اسٹوریج جو دیتا ہے پر وہ صرف چند دنوں کے لئے رہتا ہے۔ اصل میں فری اسپیس جو آپ کو ملتا ہے وہ ⓯ GB ہی رہتا ہے۔ اس میں بھی آپ مزید چند GB نمبر وغیرہ شامل کرکے مفت میں حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کا ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

 

Pcloud پی کلاؤڈ ➎

 

پی کلاؤڈ: یہ ایک کلاؤڈ سروس پروائڈر کمپنی ہے اس میں آپ کو 10 GB (جی بی) فری کلاؤڈ اسٹوریج ملتا ہے اور یہ کمپنی بھی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا دعویٰ کرتی ہے اس کی سروس بھی اچھی ہے۔ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

 

➏ ٹیرا باکس TeraBox

 

ٹیرا باکس: اس میں آپ کو مفت میں 1000 جی بی (1 TB) اسٹوریج ملتا ہے، یہ آپ کی اسپیس کی کمی کی ساری پریشانی کو دور کرسکتا ہے، یہ ہمارے فائل کی انفارمیشن کو حاصل کرکے دوسری افیلیٹ کمپنیوں کے ساتھ شیئر کریں گے۔ میری رائے ہے کہ ضروری فائلیں اس میں نہ رکھیں تو بہتر ہے۔ باقی آپ اسکا استعمال کرسکتے ہیں ایپ اچھا ہے اینڈرائڈ ایپ ڈاؤن لوڈ لنک

تبصرہ کریں

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔