جـــنـــــگ آزادی مــــیــــــں مــــســــــلـــمـــانــوں کــا کــــردار قسط نمبر 1

???? *جـــنـــــگ آزادی مــــیــــــں* ???????? *مــــســــــلـــمـــانــوں کــا کــــردار* ┄─━━━━━━▣▣━━━━━━─┄ ◦•●◉✿ *قسط - ١* ✿◉●•◦

*ہندوستان کو طویل جد و جہد کے بعد آزادی کی نعمت حاصل ہوئی ، جس کے لئے ہمارے اسلاف نے زبردست قربانیوں کا نذرانہ پیش کیا ، جان و مال کی قربانیاں دیں ، تحریکیں چلائیں تختہ دار پر چڑھے ، پھانسی کے پھندے کو جرات و حوصلہ اور کمال بہادری کے ساتھ بخوشی گلے لگایا ، قیدو بند کی صعوبتیں جھیلیں اور حصولِ آزادی کی خاطر میدان جنگ میں نکل پڑے ، آخر غیر ملکی ( انگریز ) ملک سے نکل جانے پر مجبور ہوئے.*

*غیر ملکی حکمرانوں نے اپنے اقتدار کو قائم رکھنے کے لئے طرح طرح کی چالیں چلیں ، تدبیریں کیں ، رشوتیں دیں ، لالچ دئے ، پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو کا اصول بڑے پیمانے پر اختیار کیا ، فرقہ وارانہ اختلافات پیدا کیے ، حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ، آپس میں غلط فہمیاں پھیلائیں لائیں ، تاریخ کو مسخ کیا ، انگریزوں نے ہندوستان کے معصوم باشندوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے اور نا حق لوگوں کو تختہ دار پر لٹکایا ، ہندوستان پر نا حق گولیاں چلائیں ، چلتی ریلوں پر سے اٹھا کر باہر پھینکا ، مگر ان کے ظلم و ستم کو روکنے اور طوقِ غلامی کو گردن سے نکالنے کے لئے بہادر مجاہدین آزادی نے ان کا مقابلہ کیا اور ملک کو آزاد کر کے ہی اطمینان کا سانس لیا ۔

????.. Muhammad Ahmad ibne Maulana Muhammad Shafi Qasmi Raziyat-ul-Abrar, Bhatkal.. ????

تبصرہ کریں

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔