﷽ ???? *جـــنـــــگ آزادی مــــیــــــں* ???????? *مــــســــــلـــمـــانــوں کــا کــــردار* ┄─━━━━━━▣▣━━━━━━─┄ ◦•●◉✿ *قسط - ٢* ✿◉●•◦
ہندوستان کے تحریک آزادی میں مسلمانوں کا حصہ قدرتی طور پر بہت ممتاز و نمایاں رہا ہے ، انھوں نے جنگ آزادی میں قائد اور رہنما کا پارٹ ادا کیا ، اس کی وجہ یہ تھی کہ انگریزوں نے اقتدار مسلم حکمرانوں سے چھینا تھا ، اقتدار سے محرومی کا دکھ اور درد مسلمانوں کو ہوا ، انھیں حاکم سے محکوم بننا پڑا ، اس کی تکلیف اور دکھ انھیں جھیلنا پڑا ، اسی لئے محکومیت و غلامی سے آزادی کی اصل لڑائی بھی انھیں کو لڑنی پڑی ۔
انگریزوں سے با قاعدہ منظّم جنگ نواب سراج الدولہ کے نانا علی وردی خان نے ١٧٥٤ ء میں کی اور ان کو شکست دی ، کلکتہ کا ڈائمنڈ ہاربر ( Diamond Harbour ) اور فورٹ ولیم ( Fort William ) انگریزوں کا مرکز تھا ، علی وردی خان نے فورٹ ولیم پر حملہ کر کے انگریزوں کو بھگایا ، انگریز ڈائمنڈ ہاربر میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے. اسے پہلی منظّم اور مسلح جنگ آزادی قرار دیا جا سکتا ہے ، علی وردی خان کے بعد ان کے نواسہ نواب سراج الدولہ حاکم ہوئے اور اس خطرہ کو محسوس کیا کہ انگریز ان کے ملک پر آہستہ آہستہ حاوی ہو رہے ہیں اور ان کو ملک سے نکالنا ضروری ہے. اس نے حوصلہ اور ہمت سے انگریزوں کو شکست دینا چاہا ؛ مگر انکادر بار سازشوں کا اڈہ بن گیا تھا ؛ اس لئے انہیں شکست ہوئی اور ١٧٥٧ ء میں برٹش فوج نے ان کے دارالسلطنت مرشد آباد میں انھیں شہید کر دیا ۔
تاریخ کے صفحات میں پلاسی کی جنگ ١٧٥٧ ء اور بکسر کی جنگ ١٧٦٤ کی تفصیل موجود ہے ، یہ جنگ بھی ہندوستان کی شکست پر ختم ہوئی ، اس کے بعد انگریز بنگال ، بہار اور اوڑیسہ پر پوری طرح حاوی ہو گئے ۔
ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔