﷽ ???? *جـــنـــــگ آزادی مــــیــــــں* ???????? *مــــســــــلـــمـــانــوں کــا کــــردار*
┄─━━━━━━▣▣━━━━━━─┄
◦•●◉✿ *قسط - ٣* ✿◉●•◦
*جنگِ آزادی میں حیدر علی ٹیپو سلطان کا کردار*????
*دکن فرمانروا حیدر علی (م ١٧٨٢ ء) اور ان کے صاحبزادہ ٹیپو سلطان ٹیپو سلطان کے ذکر کے بغیر جنگ آزادی کی تاریخ ادھوری ہو گی ، جو مستقل انگریزوں کے لئے چیلینج بنے رہے ، حیدر علی اور ٹیپو سلطان نے انگریزوں سے چار جنگیں کیں ، ٹیپو سلطان ١٧٨٢ء میں حکمران ہوئے ، ١٧٨٣ء میں انگریزوں سے ٹیپو کی پہلی جنگ ہوئی اور انگریزوں کو شکست ہوئی. یہ جنگ ١٧٨٤ء میں ختم ہوئی، یہ میسور کی دوسری جنگ کہلاتی ہے. انگریز اپنی شکست کا انتقام لینے کے لئے بے چین تھے ؛ چنانچہ ١٧٩٢ء میں انگریزوں نے اپنی شکست کا انتقام لیتے ہوئے حملہ کیا ؛ مگر اپنے بعض وزرا وافسران کی بے وفائی اور اپنی فوج کی غداری اور اچانک حملہ کی وجہ سے ٹیپو معاہدہ کرنے پر مجبور ہوئے. ٹیپو کو بطور تاوان تین کروڑ روپئے ، نصف علاقہ اور شہزادوں کو بطورِ یرغمال انگریزوں کو دینا پڑا..*
مفکر اسلام مولانا ابو الحسن علی ندوی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں :
سب سے پہلا شخص جس کو اس خطرہ کا احساس ہوا وہ میسور کا بلند ہمت اور غیور فرمانروافتح علی خان ٹیپو سلطان (١٣١٣ ھ ١٧٩٩ ء) تھا ، جس نے اپنی بالغ نظری اور غیر معمولی ذہانت سے یہ بات محسوس کر لی کہ انگریز اسی طرح ایک ایک صوبہ اور ایک ایک ریاست ہضم کرتے رہیں گے اور اگر کوئی منظّم طاقت ان کے مقابلہ پر نہ آئی تو آخر کار پورا ملک ان کا لقمہ تر بن جائے گا ؛ چنانچہ انھوں نے انگریزوں سے جنگ کا فیصلہ کیا اور اپنے پورے ساز و سامان ، وسائل اور فوجی تیاریوں کے ساتھ ان کے مقابلہ میں آ گئے ۔
ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔