اپنے نکاح میں موجود بیوی کے سگے بھائی کی بیٹی سے نکاح کرنا چاہتاہے توکیا یہ نکاح درست ہ

سوال وجواب

مسئلہ نمبر 1248

(کتاب النکاح، باب الجمع بین النساء)

*سوال:* شادی شدہ شخص اپنے نکاح میں موجود بیوی کے سگے بھائی کی بیٹی سے نکاح کرنا چاہتاہے توکیا یہ نکاح درست ہے؟ (ارشد نور، مغربی یوپی)

*بسم اللہ الرحمن الرحیم*

*الجواب و باللہ التوفیق*

احادیث مبارکہ کے ذخیرہ میں صراحتاً یہ روایت موجود ہے کہ پھوپھی اور بھتیجی کو ایک ساتھ نکاح میں رکھنا درست نہیں، چنانچہ صورت مسئولہ میں بیوی کے بھائی کی بیٹی سے اس کی پھوپھی کے نکاح میں موجود ہوتے ہوئے نکاح درست نہیں ہوگا(١)۔ فقط والسلام واللہ اعلم بالصواب۔

والدليل على ما قلنا

(١) عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " لَا يُجْمَعُ بَيْنَ الْمَرْأَةِ وَعَمَّتِهَا، وَلَا بَيْنَ الْمَرْأَةِ وَخَالَتِهَا ". (صحيح البخاري رقم الحديث 5109 كِتَابُ النِّكَاحِ | بَابٌ : لَا تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ عَلَى عَمَّتِهَا)

عَنْ أَبِی هُرَیْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لاَ یُجْمَعُ بَیْنَ الْمَرْأَةِ وَعَمَّتِهَا وَلاَ بَیْنَ الْمَرْأَةِ وَخَالَتِهَا۔ (موطأ مالك رقم ١٥٢٠ كِتَابٌ : النِّكَاحُ | مَا لَا يُجْمَعُ بَيْنَهُ مِنَ النِّسَاءِ)

من جهة المعنى أن الأختين والعمة والخالة مع ابنة الأخ وابنة الأخت ممن يلزم بعضهن لبعض المواصلة للرحم القريبة الوشيجة وغيرة الضرائر تورث القطيعة وتمنع المواصلة فمنع من الجمع بينهما لذلك لأنه سبب لما نهينا عنه من القطيعة ومانع مما يجب عليهما من المواصلة (المنتقى شرح موطأ مالك رقم ١٥٢٠ كِتَابٌ : النِّكَاحُ | مَا لَا يُجْمَعُ بَيْنَهُ مِنَ النِّسَاءِ)

*كتبه العبد محمد زبير الندوى*
دار الافتاء و التحقیق بہرائچ یوپی انڈیا
مورخہ 3/1/1442
رابطہ 9029189288

*دینی مسائل عام کرنا ثواب جاریہ ہے*

تبصرہ کریں

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔