صرف پانچ منٹ کا مدرسہ قرآن و حدیث کی روشنی میں
02 *محرم الحرام*
نمبر (1):(( *اسلامی تاریخ*))
*زمین و آســمان کی پیدائش*
اللــہ تعالٰی نے پوری کائنات اور اس کی تمام چیزوں کو بےمثال پیدا کیا ہے، قرآن کریم میں زمین و آسمان کی پیدائش کا تذکرہ کئی جگہ آیا ہے اور بعض جگہ صراحت کے ساتھ مذکور ہے کہ کس کو کتنے دنوں میں پیدا کیا ہے، ان تمام آیتوں کو سامنے رکھنے کے بعد پتہ چلتا ہے کہ پہلے زمین کا مادہ تیار کیا گیا اور وہ ابھی اسی حالت میں تھا کہ آسمان کے مادے کو دھویں کی شکل میں بنایا گیا، پھر زمین کو موجودہ شکل و صورت پر پھیلایا گیا اور ساتھ ہی اس کی تمام چیزیں پیدا کی گئیں، اس کے بعد ساتوں آسمانوں کو بنایا گیا، اس طرح زمین و آسمان اور ان کے درمیان کی چیزیں وجود میں آئیں، یہ سارا کام کل چھ دن میں مکمل ہو گیا، خود اللہ تعالٰی قرآن میں فرماتا ہے: ہم نے ہی زمین و آسمان اور ان کے درمیان کی چیزوں کو چھ دن میں پیدا کیا، اور ہمیں ان کی پیدائش میں تھکن کا کوئی احساس نہ ہوا۔ (سورہ قٓ: 38)
نمبر (2):(( *حضور ﷺ کا معجزه*))
*ستاروں کا جھک جانا*
حضرت عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ کی والدہ فرماتی ہیں کہ میں آپ ﷺ کی ولادت کے وقت حاضر تھی، جب آپ پیدا ہوئے، تو میں نے دیکھا کہ سارا گھر نور سے بھر گیا، ستارے قریب آ گئے اور لٹک آئے تھے، یہاں تک کہ مجھے گمان ہونے لگا کہ اب یہ مجھ پر گر پڑیں گے۔ (بیہقی فی دلائل النبوۃ: 29)
نمبر (3):(( *ایک فرض کے بارے میں*))
*نماز کے لیے پاکی حاصل کرنا*
قرآن شریف میں اللــہ تعالی فرماتا ہے: اے ایمان والو! جب تم نماز پڑھنے کا ارادہ کرو (اگر تم باوضو نہ ہو) تو (وضو کرنے کے لیے) اپنے چہرے کو دھوؤ اور اپنے ہاتھوں کو کہنیوں سمیت (دهوؤ) اور اپنے سروں پر (بھیگا باتھ) پھیرو اور اپنے پیروں کو بھی ٹخنوں سمیت (دھوؤ) اور اگر تم جنابت کی حالت میں ہو، تو (نماز سے پہلے سارا بدن) پاک کر لو۔ (سورہ مائدہ: 6)
نمبر (4):(( *ایک سنت کے بارے میں*))
*دعا کرنا ایک عبادت ہے*
نمبر (5):(( *ایک اہم عمل کی فضیلت*))
*نقصان سے بچنے کی دعا*
نمبر (6):(( *ایک گناہ کے بارے میں*))
*سود کھانا*
قرآن شریف میں اللــہ تعالی فرماتا ہے: جو لوگ سود کھاتے ہیں، تو (کل قیامت کے دن) قبروں سے اُس شخص کی طرح اٹھیں گے، جیسے کسی کو جن بھوت نے لپٹ کر پاگل بنا دیا ہو. (سورة بقرہ: 275)
نمبر (7):(( *دنیا کے بارے میں*))
*دنیا پر راضی ہونا*
قرآن شریف میں اللہ تعالی فرماتا ہے: کیا تم لوگ آخرت کی زندگی کے مقابلے میں دنیا کی زندگی پر راضی ہو گئے؟ دنیا کا مال و متاع تو آخرت کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں، (اس لیے کسی انسان کے لیے مناسب نہیں ہے، کہ وہ آخرت کو بھول کر زندگی گزارے یا دنیا کے تھوڑے سے ساز و سامان کی خاطر اپنی آخرت کو برباد کرے)۔ (سورة توبہ: 38)
نمبر (8):(( *آخرت کے بارے میں*))
*مُردہ کی حالت*
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جب مردہ کو لوگ اٹھا کر چلتے ہیں، تو اگر وہ نیک ہوتا ہے، تو وہ کہتا ہے: مجھے جلدی آگے بڑھاؤ اور اگر وہ برا ہوتا ہے تو وہ کہتا ہے: ارے میری ہلاکت آئی، تم کہاں لے جا رہے ہو؟ اس کی آواز کو جن و انس کے سوا اللہ تعالی کی تمام مخلوقات سنتی ہے، اگر اس کی آواز انسان سن لے، تو بے ہوش ہو جائے۔ (بخاری: 1314، عن ابی سعید خدری رضی اللہ عنہ)
نمبر (9):(( *طب نبوی سے علاج*))
*ہر مرض کا علاج*
نمبر (10):(( *نبی ﷺ کی نصیحت*))
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: لوگوں کو دین سکھاؤ اور خوشخبریاں سناؤ اور دشواریاں پیدا نہ کرو، اور جب تم میں سے کسی کو غصہ آئے تو اسے چاہیے کہ خاموشی اختیار
کرے. (مسند احمد: 2137، عن ابن عباس رضی اللہ عنہ)
ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔