۹ علماء دین کی طلب و اشاعت میں لگے ہوئے ہیں :
علماء دین کی طلب و اشاعت میں لگے ہوائے ہیں، مگر ان کی ذات اور خانگی ضرورتیں بھی ہیں، اگر یہ علماء ان کے پورا کرنے میں لگ جائیں تو علم ضائع ہوجائے گا اور اگر ہم ان کی مدد کرتے ہیں تو ان کے ذریعہ علم دین کی اشاعت ہوتی رہے گی اور منصب نبوت کے اختتام کے بعد علم دین کی اشاعت سے پڑھ کر کوئی دوسرا کام نہیں ہے ۔
{امام عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ / تاریخ بغداد جلد ۱ صفحہ ۳۲۲}
کمتر ثمین اشرف قاسمی عرض کرتا ہے کہ اگر تجار، علمائے حق اور علماء ربّانی کی اس طرح خدمت کریں تو آج جو ناقدری علم دین و علماء کی ہورہی ہے نہ ہو، تحفظ دین کی یہ عظیم شکل ہے کہ علماء خانگی الجھنوں سے آزاد ہو کر علم نبوّت کی اشاعت کریں، مگر سوال ذریعہ معاش کا ہے موجودہ وقت علماء کا دو طبقہ ہے کچھ محض دنیادار ہیں اور کچھ خالص دینداد، مگر دوسرا گروہ مختلف قسم کی معاشی الجھنوں میں مبتلاء ہے ۔ ائے اللہ! تو ہم جماعت علماء کی حفاظت فرما۔ {وصایا انبیاء اولیاء انسائیکلوپیڈیا جلد ۱ صفحہ ۱۴۱}
???? کتاب : علماء کرام سے دور عوام کے لئے اولیاء اللہ کی وصیتیں
ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔