علماء کا ہونا کتنا ضروری ہے

37 علمائے امت بھی نبی علیہ صلاۃ و سلام کا معجزہ ہے، قرآن بھی محفوظ نبی علیہ سلام کا فرمان بھی محفوظ، اور ان دونوں علوم کے جریان کے لیے جاری ہونے کے لیے جو جگہیں ہیں وہ مدارس بھی محفوظ یہ انسانیت کی بقاء کا ذریعہ ہیں جس دن یہ نہیں ہوں گے انسانیت اپنے انجام کو پہنچ جائیں گی

( حضرت مولانا پیر ذلفقار احمد نقشبندی حفظہ اللہ)

38 علمائے امت یہ بھی قیامت تک باقی رہیں گے فرمایا عَالِمًا أَوْ مُتَعَلِّمًا أَوْ مُسْتَمِعًا اَوْ مُحِبًا عالم بنو، نہیں تو طالب علم بن جاؤ، نہیں تو ان کی سننے والے بن جاؤ، نہیں تو علماء سے محبت ہی کرنے والے بن جاؤ ۔ حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی

39 چند چیزوں کا دیکھنا عبادت: نبی علیہ السلام نے ارشاد فرمایا چند چیزوں کو دیکھنا عبادت ہے بیت اللہ کو دیکھنا عبادت، زم زم کے کنویں میں دیکھنا عبادت، قرآن کو دیکھنا عبادت، اور عالم باعمل کے چہرے کو دیکھنا بھی عبادت ہے ۔ حضرت مولانا پیر ذلفقار احمد نقشبندی حفظہ اللہ

40 مصیبتیں کس سے دور ہوتی ہے چار چیزیں گن وانے کے بعد مولانا نے فرمایا کہ کسی آبادی میں جب کوئی قرآن کا حافظ اللہ کے قرآن کو پڑھنا شروع کرتا ہے قرآن کے الفاظ سنتے ہی اللہ اس آبادی سے مصیبتوں کو ہٹا دیتے ہیں یہ چٹائیوں پر بیٹھنے والے یہ روکھی سوکھی کھا نے والے یہ انسانیت کے محسن ہیں حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی

41 مدارس دنیا کی حفاظت کے زامین : ان طلباء علماء کی وجہ سے اللہ تعالی بندوں سے مصیبتوں کو دور کر دیتے ہیں یہ نہ ہونگے تو کلبوں والے اپنی زندگیاں نہیں گزار سکیں گے اللہ تعالی کے عذاب کا کوڑا ان پر آگرے گا ان کے جو کرتوت چل رہے ہیں ان کی بناء پر

حضرت مولانا پیر زوالفقار احمد نقشبندی حفظہ اللہ تعالیٰ

(یہ رشتہ ہمیشہ سلامت رہیگا ۳۲ )

کتاب : علماء کرام سے دور عوام کیلئے اولیاء اللہ کی وصیتیں عاجز: محمد زکریّا اچلپوری الحسینی

.☜ اسے خوب شیئر کیجیے 

علماء کرام کی عظمت ٹیلگرام چینل 

فیس بوک گروپ 

تبصرہ کریں

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔