علماء کی توھین کا نتیجہ

(١) حضرت حسن بصری کا قول ہے کہ اگر علماء نہ ہوتے تو عوام الناس ڈھور اور ڈنگروں کی سی زندگی گزارتے.

(۲ )  شاہ عبد العزیز صاحب محدث دہلوی  نے لکھا ہے کہ اہانت علم اور اہانت اہل علم کفر ہے.

(۳ )  مولانا گنگوہی فرماتے ہیں جو علماء ربانین کی حقارت کرتا ہے اس کی قبر کو کھود کر دیکھو اس کا منہ قبلہ سے پھیر دیا جاتا ہے.

(۴ )  مولانا الیاس صاحب سے کسی نے شکایت کی کہ حضرت مقامی علماء کام میں ساتھ نہیں دے رہے ہیں اس پر حضرت نے غصہ سے فرمایا :خبردار آئندہ علماء کی شکایت کرنے سے پرہیز کرو ورنہ تمہارا ایمان پر خاتمہ نہ ہوگا ( مجالس ابرار )

(۵ )  حضرت حسن بصری رحمه الله فرماتے ہیں کہ علماء کرام کی مثال ستاروں کی سی ہے جب چمکتے ہیں تو لوگ ان سے راہ پاتے ہیں اور جب چھپ جاتے ہیں تو لوگ حیران و پریشان رہ جاتے ہیں اور عالم کی موت اسلام کا ایسا رخنہ ہے جس کی اصلاح قیامت تک ممکن نہیں( تنبیہ الغافلین )

(۶ ) علماء وارثینِ نبی ﷺ ہیں جس نے علماء کو تکلیف دی اس نے اللہ کے نبی ﷺ کو تکلیف دی. (مفہوم حدیث)

(۷ ) اگر علماء اللہ تعالیٰ کے دوست نہیں تو عالم بھر میں کوئی اللہ تعالیٰ کا دوست نہیں ۔ (حضرت سید رفاعی رحمہ اللہ / وصایا انبیاء اولیاء /۲ /۱۰۲)

(۸ ) اللہ تعالیٰ علیم ہے علماء کو دوست رکھتے ہیں ۔ (امام غزالی / احیاء العلوم)

کتاب : علماء کرام سے دور عوام کے لئے اولیاء اللہ کی وصیتیں مرتبہ عاجز: محمد زکریّا اچلپوری الحسینی

ٹیلگرام چینل

فیسبوک گروپ

تبصرہ کریں

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔