علماء نہیں ہوتے تو ہندوستان سے دین ختم ہوجاتا
۱۳ مسجدیں ہدایت کی منڈیوں ہیں اور علماء رباّنی دکاندار، اور دکان ان کا سینہ ہے، اور قرآن مال ہے، مسلمان خریدار ہے، اور ایمان پونجی ہے، جو خالص نیت سے ایمان خریدنے یہاں آتا ہے خالی ہاتھ نہیں جاتا ۔
{حضرت مولانا لاہوری رحمہ اللہ}
۱۴ نبوت کا دروازہ بند ہوچکا ہے، اس کے سوا باقی تمام کمالات نبوی کے حاملین (علماء کرام) اب تک رہے ہیں، اب بھی موجود ہیں اور قیامت تک رہیں گے، انہی کی صحبت میں اصلاح حال ہوتی ہے ۔ {مرد مؤمن /ص ۱۴۰ ۔ اقوال سلف /ج ۵ /ص ۱۵۲ }
۱۵ تم کہتے ہو ملّا بے ایمان ہے، اگر مولوی سوکھے ٹکڑے کھاکر قرآن کو سینے سے نہ لگاتا تو ہندوستان میں اسلام ختم ہوجاتا ۔ { حضرت لاجپوری رحمۃ اللہ علیہ }
جاؤ تاریخ کے اوراق دیکھ لو ساری قربانیاں علماء کرام ہی کی ملیں گی ہندوستان موجود ہے تو وہ علماء کرام کے خون سے ہے۔
کتاب علماء کرام سے دور عوام کے لئے اولیاءاللہ کی وصیتیں عاجز: محمد زکریّا اچلپوری الحسینی ٹیلگرام چینل فیس بوک گروپ
ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔