ایس ایس ایل SSL جس کا فل فارم (اصل لفظ) سیکیور اسٹوک لیئر [Secure Socket Layer] ہے، SSL یہ ایک انکرپشن پروٹوکول (طے شدہ معاہدہ) ہے جو کمپیوٹر اور نیٹ ورک کے مابین محفوظ وخفیہ روابط قائم کرتا ہے۔ جس سے یوزر یعنی صارفین کے ڈاٹا (مواد)کی آمد ورفت ایک دوسرے نیٹ ورک کے ساتھ محفوظ طریقے پر ہوتا ہے، اس کا دوسرا نام ٹی ایل ایس TLS ہے جس کا فل فارم (اصل لفظ)ٹرانسپورٹ لیئر سیکیوریٹی (Transport Layer Security)ہے۔
اس کا استعمال ویب سائٹ ای میل وغیرہ میں ہوتا ہے یوں سمجھ لیجئے انٹرنیٹ کی دنیا میں تقریبا ہر جگہ ہوتا ہے خاص کر ای کامرس(شاپنگ) ویب سائٹ اور اسی طرح بڑی بڑی کمپنی کے ویب سائٹ میں تاکہ وہ اپنے کسٹمر اور ان جانب سے کئے جارہے ٹرانزیکشن ڈیبٹ کریڈٹ کارڈ انٹرنیٹ بینکنگ وغیرہ کے ڈیٹیلس کو ہیکروں کے پہنچ سے محفوظ رکھ سکے۔
جس ویب سائٹ میں اس کا استعمال ہوتا ہے اس ویب سائٹ کے ڈومین نام مثلا eSabaq.com سے پہلے ایک بند تالا کا آئکن ہوتاہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ویب سائٹ محفوظ ہے اور اسی طرح اس ویب سائٹ کے ڈومین نام سے پہلے http کے جگہ پر https ہوتا ہے اور اگر یہ نہ ہو تو سمجھ لیجئے کہ وہ ویب سائٹ محفوظ نہیں ہے بھول کر بھی آپ ایسے ویب سائٹ میں ٹرانزیکشن نہ کریں آپ کا کارڈ ڈیٹیلس ہیک ہوسکتا ہے۔
یہ (https یا http) ویب سائٹ کے URL میں نظر آتا ہے اور اگر آپ اس تالے پر کلک کرینگے تو آپ کو اس ویب سائٹ کا SSL سرٹیفکیٹ اور اسکا پہچان اور اسی طرح اسکی ساری جانکاری آپ کو مل جائیگی ہر ویب سائٹ کا ایک منفرد اور علیحدہ SSL سرٹیفکیٹ ہوتا ہے۔
ایچ ٹی ٹی پی http اور https میں فرق یہ ہے کہ http کی صورت میں ہمارے ڈاٹا کا براؤزر سے سرور اور سرور سے براؤزر تک یہ جو آمد رفت ہے (مثلاً جب ہم کسی ویب میں ویزٹ کرتے ہیں اور کوئی چیز سرچ کرتے یا اسی طرح آئی ڈی پاسورڈ وغیرہ ڈال لاگ ان کرتے ہیں تو یہ ڈاتا سرور کے پاس جاتا ہے اور سرور سے ڈاٹا میچ ہو کے ہمارے پاس آتا ہے یعنی براؤزر سرور سے درخواست کرتا ہے ہیکہ ہمیں فلاں فلاں ڈاٹا چائیے اور سرور فلاں فلاں ڈاٹا کو دیتا تب جاکر ہم اسے دیکھ پاتے ہیں یا لاگ ان وغیرہ کرپاتے ہیں تو یہ جو ڈاٹا کا ٹرانسفر ہے وہ بالکل سادہ پلین ٹیکسٹ کی صورت میں ہوتا ہے۔
اس میں اس چیز کا خطرہ ہیکہ جو ڈاٹا کا ٹرانسفر (آمد ورفت) ہورہا ہے اسے ہیکر ہیک کرلے اور ہمارے ڈاٹا کو پڑھ لے کہ ہمنے سرور کو کیا بھیجا اور سرور سے ہمیں کیا ملا ہے۔
اور https کی صورت میں ہمارے ڈاٹا کا جو آمد ورفت ہوتا ہے وہ انکرپشن کی صورت میں ہوتا ہے نہ کہ پلین ٹیکسٹ میں جسے ہیکر اگر چوری بھی کرلے تو پڑھ نہیں پاتا ہے۔ اور ہمارا ڈاٹا محفوظ رہتا ہے۔ اسے پڑھنا سمجھ لیجئے کہ ناممکن ہے۔
ایس ایس ایل SSL کی چند قسمیں ہیں ان کے خصوصیات الگ الگ ہیں، اور ان کی قیمت انہیں خصوصیات کی بنا پر ایک دوسرے سے جدا ہے، مختلف ویب سائٹ کے لئے الگ الگ SSL کا استعمال ہوتا ہے۔ چلئے ان کے بارے میں جاننے اور سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ایس ایس ایل SSL کی تین قسمیں ہیں۔ اور انہیں تینوں قسموں سے ملکر چند قسمیں نکلتی ہیں جنہیں درج ذیل ذکر کریں گے پہلے ہم انکے تینوں قسموں کو سمجھتے ہیں۔
ڈومین ویلیڈیشن: اس SSL کی مدد سے آپ اپنے ڈومین اور سب ڈومین دونوں کو محفوظ کرسکتے ہیں یہ سرٹیفکیٹ ڈومین اور سب ڈومین کی تصدیق کرتی ہے کہ ہاں یہ ایک صحیح ڈومین ہے آپ کا ڈاٹا یہاں محفوظ ہے آپ اس ویب سائٹ پر وزٹ کرسکتے ہیں۔
آرگنائزیشن ویلیڈیشن اس SSL کا استعمال بزنس وغیرہ کے لئے بطور تصدیق نامہ ہوتا ہے اور یوزر (صارفین) کو مزید مطمئن کرنے کے لئے ہوتا ہے کہ آپ کا ڈاٹا یہاں محفوظ ہے۔ آپ ٹنشن مت لیجئے، اس SSL کا اگر آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو تو سرور پروائڈر آپ سے اچھا خاصہ معلومات مزید حاصل کریگی کہ آپ کے بزنس کا نام کیا ہے کہاں واقع ہے کس چیز کا بزنس ہے وغیرہ وغیرہ، تب جاکر آپ کو اس کا سرٹیفکیٹ ملیگا اس میں پیپر ورک بھی ہوتا ہے اور وقت بھی لگتا ہے۔
اکثر شاپنگ کمپنیاں اسی SSL کا استعمال کرتی ہیں۔ مثلاً: Amazon, Flipkart وغیرہ
یہ SSL سرٹیفکیٹ ان دونوں سے بڑھ کر ہے اسے لے نے کے لئے ایک لیگل (قانونی) آرگنائزیشن ہونا ضروری ہے اس SSL کا استعمال اکثر بینک اور اسی طرح بہت بڑی کمپنیاں کرتے ہیں جیسے Bank of India, State Bank of India, HDFC Bank, Apple
یہ تین قسمیں ہیں اور انہیں تینوں سے ملکر ➐ قسمیں بنی ہیں جنکا تذکرہ درج ذیل ہے
وائلڈ کارڈ (Wildcard) SSL سرٹیفکیٹ: یہ ایک ڈومین اور اسکے سب ڈومین کو محفوظ کرنے کے لئے آتا ہے اس سرٹیفکیٹ کی مدد سے آپ اپنے صرف ایک ڈومین اور اسکے سارے سب ڈومین کو محفوظ کرسکتے ہیں، اور یہ SSL سرٹیفکیٹ آرگنائزیشن ویلیڈیشن کی تصدیق کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے۔
ایک سے زیاد ڈومین کو محفوظ کرنے کے لئے اس SSL سرٹیفکیٹ کا استعمال ہوتا ہے آپ اس SSL سرٹیفکیٹ کی مدد سے آپ کم سے کم 250 ڈومین کو محفوظ کرسکتے ہیں، اس SSL سرٹیفکیٹ میں تینوں سرٹیفکیٹ ➊ ڈومین ویلیڈیشن ➋ آرگنائزیشن ویلیڈیشن ➌ ایکسٹینڈیڈ ویلیڈیشن کی سہولت موجود ہے۔
یہ ایک بزنس SSL سرٹیفکیٹ ہے اس SSL سرٹیفکیٹ کا استعمال بزنس ویب سائٹ میں ہوتا ہے یہ ایک انکرپٹیڈ SSL سرٹیفکیٹ ہے جو اوروں کے مقابل میں کافی اچھا ہے جس ویب سائٹ میں اس SSL سرٹیفکیٹ کا استعمال ہوتا ہے اس ویب سائٹ کو جب آپ ویب براؤزر سرچ کریں گے تو آپ کو اس ویب سائٹ کا ایڈریس ویب براؤزر میں لاک تالے کے ساتھ گرین بھی نظر آئیگا۔
اس SSL سرٹیفکیٹ میں صرف ایک ڈومین کی تصدیق کی جاتی ہے، اکثر بلاگ اور چھوٹے موٹے ویب سائٹ میں اسی SSL سرٹیفکیٹ کا استعمال کرتا ہے کیونکہ یہ SSL سرٹیفکیٹ کم قیمت پر دستیاب ہے اور درمیانہ درجے کی حفاظتی سہولت فراہم کرتی ہے۔
یہ ایک آرگنائزیشن ویلیڈیشن سرٹیفکیٹ ہے اس SSL سرٹیفکیٹ میں آپ کے آرگنائزیشن کی تصدیق کی جاتی ہے اس SSL سرٹیفکیٹ کا استعمال آن لائن بزنس کو تصدیق شدہ بتلانے اور ویب سائٹ کو محفوظ کرنے کے لئے ہوتا ہے تاکہ اس ویب سائٹ پر صارفین کا بھروسہ مزید بنا رہے۔
یہ سرٹیفکیٹ ڈیولپر کے لئے بنایا گیا ہے تاکہ اس کے سافٹویئر، کوڈ، اور اسکرپٹ وغیرہ کو محفوظ بنایا جاسکے اس SSL سرٹیفکیٹ کی مدد سے آپ اپنے سافٹویئر وغیرہ کے کوڈ کو محفوظ کرسکتے ہیں ساتھ ہی ساتھ اس کے سارے فائلس اور اپلیکیشن کو بھی محفوظ کرسکتے ہیں۔
ایک سے زیاد ڈومین اور اسکے سارے سب ڈومین کو محفوظ کرنے کے لئے اس SSL سرٹیفکیٹ کا استعمال ہوتا ہے اس کے ذریعے سے آپ کم سے کم 250 ڈومین اور اسکے سارے سب ڈومین کو محفوظ کرسکتے ہیں۔ اس SSl کا استعمال اکثر وہ بلاگر کرتے ہیں تو جو بہت سارے بلاگ چلاتے ہیں۔
بہت ساری کمپنیاں SSL پیچ تی ہیں انمیں سے کم قیمت پر اچھا SSL NameCheep.com پر ملتا ہے۔
ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔