واٹس ایپ سے کون ناواقف ہوگا یہ اب ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے۔ پیغامات سے لیکر ڈاکومینٹس وغیرہ سب کچھ ہمارا اسی میں ہوتا ہے۔ کچھ ایسے ضروری کاغذات اور پیغامات وغیرہ بھی ہوتے ہیں جواگر ڈیلیٹ ہوجائے تو ہم بہت پریشان ہوجاتے ہیں ۔تو اس پریشانی سے ہم اپنے واٹس ایپ کا بیک اپ لیکر بچ سکتے ہیں ۔
➊ واٹس ایپ کا بیک اپ لینے کے لئے اوپر تھری ڈاٹ پر کلک کریں۔
➋ سیٹنگس Settings میں کلک کریں۔
➌ چیٹ Chats پر کلک کریں۔
➍ چیٹ بیک Chat backup اپ پر کلک کریں۔ واٹس ایپ بیک اپ کا پیچ کھل کر آئیگا۔
➎ اگر آپ واٹس ایپ ویڈیوز کا بھی بیک اپ چاہتے ہیں تو سب سے نیچے Include Videos پر کلک کے اسے آن کرلیں۔ اور اگر میری رائے مانے تو ویڈیوز بیک اپ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں MB بھی زیادہ کھائے گا اور آپ کا گوگل اکاؤنٹ جلد فل ہو جائے گا۔ اسے آف ہی رہنے دیں تو بہتر ہے۔
ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔