تصدیق شدہ ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائیسنس ڈاؤن لوڈ کریں

اس ٹٹوریل میں ہم تصدیق شدہ ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائیسنس (ویری فائیڈ ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائیسنس) کیا ہے اسے جانیں گے اور اسے ڈاؤن لوڈ کرنا سیکھیں گے۔

اگر آپ اپنا ڈیجیٹل آدھار کارڈ ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔

ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائیسنس وہ ڈیجیٹل کارڈ ہے جسے ہم اپنے موبائل میں ڈاؤن لوڈ کر کے رکھتے ہیں تاکہ وقتاً فوقتاً ہمارے کام آئے یاد رکھیں یہ ایک نارمل کارڈ ہوتا ہے یہ تصدیق شدہ کارڈ نہیں ہوتا ہے۔

اور جب ہم سفر میں ہوتے ہیں تو کئی جگہ ہم سے ڈرائیونگ لائیسنس کا مطالبہ ہوتا ہے اور ہمارے پاس فیزیکل ڈرائیونگ لائیسنس ہوتا نہیں اس وقت ہم نارمل ڈاؤن لوڈ شدہ ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائیسنس دکھلاتے ہیں جسے رد کر دیا جاتا ہے ایسے وقت میں ہم اس ویری فائیڈ ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائیسنس کو دکھلا سکتے جسے سرکاری منظوری حاصل ہے۔

اب چلئے ہم جانتے اور سمجھتے ہیں کہ ہم اپنا ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائیسنس کیسے ڈاؤن لوڈ کریں۔

ویری فائیڈ ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائیسنس ڈاؤن کریں

اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ کے آدھار کارڈ کے ساتھ کوئی ایسا موبائل نمبر لنک ہو جس تک آپ کا پہونچ ہو کیونکہ اس پر ایک او ٹی پی OTP جائے گا جس کی ضرورت پڑیگی۔

  1. درج ذیل لنک سے اینڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں یا ویب سائٹ پر جائیں۔
  2. Create Account پر کلک کریں۔
  3. Full Name* (as per Aadhaar) پر اپنا جوں کا توں وہ نام درج کریں جو آپ کے آدھار کارڈ پر ہے۔
  4. آدھار کارڈ کے مطابق اپنی تاریخ پیدائش سیلیکٹ کریں۔ نوٹ: اگر آپ کے آدھار کارڈ پر صرف تاریخ پیدائش کا سال ہے تو 1 جنوری اور اپنی پیدائش کے سال کا انتخاب کریں۔
  5. اپنا موبائل نمبر درج کریں۔
  6. اپنا ایک چھ عددی پن کا انتخاب کریں اور اسے درج کریں۔
  7. اپنا ای میل آئی ڈی درج کریں۔
  8. اپنا آدھار نمبر درج کریں اور Submit بٹن پر کلک کریں۔
  9. آپ نے جو موبائل نمبر درج کیا ہے اس نمبر پر ایک OTP گیا ہوگا اسے درج کرکے Submit پر کلک کریں۔
  10. اب اپنا ایک یوزر نیم رکھیں یاد رہے کہ یہ نام منفرد (یونک نام ) ہونا چاہئے اس کے بعد Submit بٹن پر کلک کریں۔

خوشخبری آپ کا ڈیجی لاکر اکاؤنٹ بن گیا ہے۔ اب آپ اس کی مدد سے بہت سا ڈاکومینٹس ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

ڈرائیونگ لائیسنس کیسے ڈاؤن لوڈ کریں

  1. Ministry of Road Transport and Highways پر کلک کریں
  2. Driving Licence پر کلک کریں
  3. Driving Licence No والے خانے میں اپنا ڈرائیونگ لائیسنس نمبر درج کریں۔
  4. اور GET DOCUMENTS بٹن پر کلک کریں۔

اگر آپ کو Ministry of Road Transport and Highways کا آپشن نہیں مل رہا ہے تو نہچے دائیں طرف ایک Browse نام سے ایک بٹن ہوگا اس پر کلک کریں سرچ بار باکس کھل کر آئیگا اس پر Ministry of Road Transport and Highways لکھ کر سرچ کریں۔ آپ کے سامنے Ministry of Road Transport and Highways کا کالم نظر آئیگا اس پر کلک کریں اور پھر Driving Licence کلک کریں اپنا ڈرائیونگ لائیسنس نمبر درج کریں

اسے دیکھنے کے لئے نیچے Issued Documents پر کلک کریں یا مینو بٹن پر کلک کریں اور Issued Documents پر کلک کریں۔ ڈیجی لاکر پر جس جس ڈاکومینٹس کو آپ نے ڈاؤن لوڈ کیا ہوگا وہ سب یہاں موجود ہوگا جسے دیکھنا ہے اس پر کلک کریں اور دیکھیں اور دوسروں کو یہیں سے دکھائیں۔

ڈیجی لاکر ڈاؤن لوڈ لنک

Leave a Reply

حالیہ پوسٹ