اگر آپ اپنا آدھار کارڈ ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں تو یاد رکھیں کہ آپ کا یا آپ کے فیملی کا موبائل نمبر آپ کے آدھار کارڈ سے لنک ہونا ضروری ہے تب ہی جاکر آپ آدھار کارڈ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ورنہ تو نہیں۔
❶ یو آئی ڈی اے آئی کے ویب سائٹ پر جائیں۔
➋ ڈاؤن لوڈ آدھار پر کلک کریں۔
➌ آدھار کارڈ ڈاؤن کرنے کا تین آپشن ملیگا ❶ آدھار نمبر، ➋ ان رولمینٹ آئی ڈی، (آدھار سلپ) ➌ آدھار کارڈ کے ورچوئل آئی ڈی نمبر کے ذریعے سے ان میں سے جس سے چاہیں ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ بائے ڈیفالٹ آدھار نمبر سے ڈاؤن لوڈ سلیکٹ رہتا ہے۔
➍ آدھار نمبر والے خانے میں آدھار نمبر درج کریں۔
➎ کیپچا ویری فکیشن (Captcha Verification) والے خانے میں نیچے جو کیپچا دیا ہوا ہے اسے درج کریں۔ اور اگر آپ کو صحیح سے سمجھ میں نہیں آرہا ہے تو بغل میں چھوٹا سا گول گول ری فریش کا آئکن اس پر کلک کرکے ری فریش کرلیں اور سینڈ OTP پر کلک کریں۔
➏ او ٹی پی درج کریں۔
➐ نیچے 2 سوال ہے اسکا اپنے حساب سے جواب دے دیں۔ (یا آپ ❶ میں No اور ➋ میں Not offered پر کلک کریں)
➑ نیچے ویری فائی اینڈ ڈاؤن لوڈ (Very and Download) پر کلک کریں۔ آپ کا آدھار کارڈ پی ڈی ایف (PDF) فارمیٹ ڈاؤن لوڈ ہو جائے گا۔
➒ اسے اوپن کریں گے تو یہ پاسورڈ مانگے گا، آپ کو یہاں پاسورڈ میں اپنے نام کا شروع کا چار حرف بڑا لیٹر (Capital Letter) سے اور تاریخ پیدائش کا سال ڈالنا ہے۔
مثلاً: اگر آپ کا نام "Md Salim" ہے اور آپ کی تاریخ کا سال 1998 تو آپ کو اس طرح ڈالنا ہے۔ MDSA1998 اس طرح درج کرنا ہے تب جاکر پی ڈی ایف فائل اوپن ہوگا۔
دوسری مثال اگر آپ کا نام
Md. Nadeem Ansari ہے
اور آپ کی تاریخ پیدائش کا سال 2005 ہے۔ تو اس طرح سے درج کریں: MD.N2005
کیونکہ ڈاٹ بھی ایک حرف شمار ہوگا۔
تیسری مثال: اگر آپ کا نام Shameem Ahmad ہے اور آپ کی تاریخ پیدائش کا سال 2013 ہے تو اس طرح درج کریں: SHAM2013
ویب سائٹ لنک
نوٹ ❶: ڈاٹ بھی ایک حرف شمار ہوگا۔
➋ I want a maake Aadhaar
پر کلک نہ کریں ورنہ تو آپ کا آدھار نمبر مکمل دکھائی نہیں دیگا۔
No comments yet.