? گفتگو کا پُل بوٹ ?
قارئین حضرات مضمون کا عنوان اس لیے انوکھا ہے کہ اس میں جس بوٹ کا تذکرہ ہے اس کا نام ہی ہے Chat Bridge Bot۔ جی ہاں بوٹ کی دنیا میں ایک اور انوکھا بوٹ۔ یہ بوٹ دو صارفین کے درمیان گفتگو کے لیے ایک پل کا کام کرتا ہے۔ اور اس کی اہمیت اس وقت بڑھ جاتی ہے جب کسی وجہ سے ٹیلی گرام کی جانب سے آپ پر کسی کو ذاتی پیغام بھیجنے پر پابندی لگا دی جاتی ۔۔۔۔ اکثر ہم سبھوں کے ساتھ ایسا ہوا کہ کسی نے ہمارے خلاف رپورٹ کر دی، اور ہم کسی شخص کو ذاتی پیغام نہیں بھیج پاتے۔ اگر کبھی ایسے حالات کا سامنا ہو تو اس بوٹ کا استعمال کر کے ہم کسی کو بھی پیغام بھیج سکتے ہیں۔
اپنے دوست سے گفتگو کرنے کے لیے:
1. اپنے دوست کو کہیں @chatbridgebot میں جا کر start بٹن دبائیں، اگر پہلے سے انہوں نے اس بوٹ کو چالو کر رکھا ہے تو اس عمل کی ضرورت نہیں۔
2. اپنے اس دوست کا کوئی ایک پیغام (کسی بھی گروپ سے) اس پل والے بوٹ میں فارورڈ کر دیں۔ (فارورڈ کرنا ہے، کاپی پیسٹ نہیں)
3. اب اسی فارورڈ کیے پیغام کو (جواب دیں/Reply) آپشن کے ذریعہ جواب دیں یعنی جوابی پیغام ارسال کریں۔ (واضح ہو کہ آپ کا ہر پیغام دوست کے پیغام کو سلیکٹ کرتے ہوئے جوابی پیغام کے طور پر ہی بھیجنا ہے تب ہی آپ کا پیغام ان تک پہنچے گا۔) اور یہ سارا عمل اسی گفتگو کا پل بوٹ میں ہی ہو گا۔
یعنی جب آپ پر پابندی لگے تو اس پل پر آکر گپ شپ کریں ۔۔۔۔۔۔ اور پابندی کی الجھن سے نجات پائیں۔
بہتر ہے کہ آپ ابھی ابھی اس بوٹ کو Start کر لیں تاکہ 1. نمبر والا عمل پہلے سے ہی کیا ہوا ہو۔
نوٹ: آپ کے دوست کو آپ کا بھیجا ہوا پیغام اسی چیٹ برج بوٹ میں ملے گا۔
++++ ابو صــــارم ++++
Credit
telegram.me/impoinfo
No comments yet.