اس ٹٹوریل میں ہم جی میل آئی ڈی پر بات کرنے والے ہیں کہ جی میل آئی ڈی کیا ہے؟ اور اس کا استعمال کہاں ہوتاہے اور اسے کیسے بنائیں۔
جی میل آئی ڈی یہ ایک گوگل کی سروس ہے جو ہر ایک انٹرنیٹ یوزر کے پاس ہونا ضروری ہے جس طرح آپ کے گھر کا ایڈریس ہوتا ہے جس کے ذریعے سے آپ تک ہر چیز پہونچتا ہے اسی طرح سے یہ آپ کا انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک ایڈریس ہے جس کے ذریعے سے آپ تک انٹرنیٹ کی دنیا میں تقریباً ساری ورچوئل چیزیں پہنچتی ہے ، مثلاً کوئی لیٹر ،کتاب، ڈیجیٹل فائلیں وغیرہ وغیرہ۔
اگر آپ بھی انٹرنیٹ کی دنیا میں کسی کو کچھ بھیجنا چاہتے ہیں یا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے پاس بھی جی میل آئی ڈی یا اس طرح کی سروس فراہم کرنے والی دوسرا ای میل آئی ڈی مثلاً: یاہو، ہاٹ میل، وغیرہ کی آئی ڈی ضروری ہے۔
اگر آپ کے پاس جی میل آئی ڈی نہیں ہے اور آپ بنانا چاہتے ہیں تو اس ویڈیو کو دیکھیں۔
No comments yet.