انفنکس موبائل میں جمیل نوری نستعلیق نصب کرنے کا طریقہ

انفنکس موبائل میں جمیل نوری نستعلیق

از قلم: محمد عمیر

telegram.me/umair515

سب سے پہلے آپ نے جو بھی فونٹ نصب کرنا ہے اس کی ttf. فائل ڈاؤنلوڈ کرلیں  ttf. فائل ڈاؤنلوڈ کرنے کیلیے لنک⬇ پر کلک کریں
https://t.me/JTEKNALOJID/83380

اس کے بعد موبائل کے فائل منیجر میں جائیں،
پھر ٹیلی گرام کے فولڈر میں جائیں
پھر ڈاکیومینٹ کے فولڈر میں
یہاں آپ کو نستعلیق فانٹ ملے گا تو اسے کاپی کریں
اور پھر انٹرنل سٹوریج Internal Storage میں جائیں وہاں Lovely Fonts کا فولڈر ہوگا
اس فولڈر میں Download کا فولڈر ہوگا
پھر اس میں Fonts کا فولڈر ہوگا
اور پھر اس میں latin نام کے فولڈر کو اوپن کرکے وہاں کاپی کیا ہوا فونٹ پیسٹ کردیں ۔
اب موبائل کی setting میں جائیں
وہاں Themes پر کلک کریں
سامنے جو سکرین آئے گی اس میں My Fonts پر کلک کریں گے تو آپ کو فونٹس دکھائی دیں گے وہاں سے جمیل نوری نستعلیق کو اپلائی کردیں۔۔۔۔۔ سب کے اسکرین شاٹ نیچے دیے جارہے ہیں

نوٹ: جس کے موبائل میں lovely fonts کا فولڈر نا آرہا ہو وہ X-Theme میں جاکر سسٹم کے دیے گئے کسی بھی فونٹ کو ڈاؤنلوڈ کرلے تو انٹرنل سٹوریج میں مطلوبہ فولڈر آجائے گا

واضح رہے کہ درج بالا طریقہ انفیکنس کے اس ⬇ موبائل اور اینڈرائڈ ورژن کے تناظر میں لکھا گیا
Checked By Infinix Zero 5
Version: Nogat 7.0
اس کمپنی کے دیگر موبائل اور ورژن پر آپ خود تجربہ کرکے دیکھیں

اردو کی ترقی ہم سب کی ذمہ داری ہے اپنے موبائل میں اردو انسٹال کریں اور انٹرنیٹ کی دنیا میں اردو کو پھیلائیں۔ اپنے موبائل میں اردو اور اردو فونٹ انسٹال کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

Leave a Reply