اس ٹٹوریل میں ہم آپ کو بتلائیں گے کہ آپ آئی آر سی ٹی سی (IRCTC) میں اپنا اکاؤنٹ کیسے بنائیں؟ IRCTC کیا ہےاور اس میں اکاؤنٹ بنانا کیوں ضروری ہے؟
ہمارے ساتھ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہمیں کسی اہم کام کے لئے دور دراز کا سفرکرنا پڑتا ہے اورٹرین کا کنفرم ٹکٹ بک کرنے کی ضروت پڑتی ہے اور اس کے لئے لمبی لمبی لائنوں میں کھڑا رہنا پڑتا ہے، اوربہت زیادہ بھیڑ کی وجہ سے کئی بار ہم وقت پر ٹکٹ نہیں لے پاتے اور اپنی ٹرین سے محروم رہ جاتے ہیں۔
ایسے میں آپکو آن لائن ٹکٹ بک کرنے کی ضروت پڑتی ہوگی اگر آپ آن لائن ٹکٹ بک کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو آئی آر سی ٹی سی میں اکاؤنٹ (آئی ڈی) بنانا ضروری ہے تب جاکر آپ آن لائن ٹکٹ بک کرسکتے ہیں۔
IRCTC انڈین ریلوےکاآفیسل ویب سائٹ ہے اس میں آئی ڈی بناکر آپ خودکا اوراپنے گھر والوں کاآن لائن کنفرم ٹکٹ بک کرسکتے ہیں ۔
نوٹ: یاد رکھیں اپنے یوزر آئی ڈی سے کسی دوسرے کا ٹکٹ نہ بنائیں صرف اپنا اور اپنے گھر والوں کا ہی ٹکٹ بنائیں ورنہ آپ کو جیل بھی جانا پڑسکتا ہے، اگر آپ کسی کا مدد کرناچاہتے ہیں تو اس کا IRCTC میں اکاؤنٹ بنادیں اور اسی کے یوزر آئی ڈی سے اس کا ٹکٹ بنائیں۔
آئی آر سی ٹی سی میں اکاؤنٹ بنانے کے لئے آپ کو آئی آر سی ٹی سی کی آفیشل ویب سائٹ یا ایپ پر جائیں اس کا اینڈرائڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔
ایپ اوپن کریں، کچھ الرٹ دیگا Ok پر کلک کرکے آگے بڑھیں، اوپر کونے میں LOGIN کا آپشن دیگا اس پر کلک کریں Register User پر کلک کریں۔ مطلوبہ معلومات درج کریں اور Next پر کلک کریں۔
- Mobile Number
- Email id
- Username
- Password
- Confirm Password
- First Name
- Middle Name (غیر ضروری)
- Last Name (غیر ضروری)
- DOB
- Nationality
- Security Question
- Security Answer
- Occupation (غیر ضروری)
- Marital status (غیر ضروری)
1. آپ اپنا موبائل نمبر درج کریں! جس پر آپ کو OTP ملیگا اس یہاں درج کرنا پڑیگا۔
2. اپنا ای میل آئی ڈی درج کریں! اس پر بھی آپ کو OTP ملے گا اور اسے بھی درج کرنا پڑیگا۔
3. اپنا یوزر نیم کا انتخاب کریں! اپنے نام سے ملتا جلتا کوئی نام رکھ لیں جو کسی نے نہ رکھا ہو یاد رکھیں یوزر نیم یونک یعنی منفرد ہونا ضروری ہے منفرد نام رکھنے میں ویب سائٹ خود آپ کی مدد کریگی جب آپ نام رکھ کر آگے بڑھیں گے پاسورڈ وغیرہ سیٹ کریں گے تب وہ نام اگر پہلے سے کسی نے لیا ہوگا تو آپ کو ایک پاپپ میسج شو ہوگا User Name Not Available اور اگر کسی نے نہیں لیا ہوگا تو آپ کو کوئی پاپپ میسج نہیں دکھے گا۔
اگر User Name Not Available شو ہو رہا ہے تو آپ اپنے نام کے آگے یا پیچھے کو نام کوئی لیٹر یا کوئی نمبر وغیرہ اور جوڑ کر دیکھیں اور جو آپ کو مناسب لگے اسے رکھ لیں۔ مثلاً: Zaid اگر اویلیبل نہیں ہے تو Zaid1 ڈال کر دیکھیں اگر یہ بھی موجود نہیں ہے تو Zaid153 یا اسی طرح سے Zaidd, Zaidshahid وغیرہ ڈال کر دیکھیں اور جو اچھا لگے اسے رکھیں۔
4. پاسورڈ رکھیں! پاسورڈ کم سے کم 8 نمبر کا ہو اور اس میں سے کیپٹل لیٹر اسمال لیٹر اور ایک کسی نمبر کا ہونا ضروری ہے مثلاً: Zaid8655 دیکھیں اس میں بڑا لیٹر چھوٹا لیٹر (حرف) اور نمبر تینوں ہے۔
5. کنفرم پاسورڈ کریں۔ یعنی دوبارہ اسی پاسورڈ کو درج کریں۔
6. First Name: آپ اپنا درست نام درج کریں جو آپ آدھار کارڈ میں ہے۔ آپ یہاں اپنا مکمل نام درج کرسکتے ہیں مڈل اور لاسٹ نام کو خالی رکھ سکتے ہیں کیونکہ وہ یہاں ضروری نہیں ہے
7. Middle Name اسے درج کرنا ضروری نہیں ہے۔
8. Last Name اسے بھی درج کرنا ضروری نہیں ہے۔
Middle Name اور Last Name کو ذرا سمجھ لیں مثلاً: کسی کا نام ہے محمد تابش ریحان تو اسمیں سے محمد کو فرسٹ نام اور تابش کو مڈل نام اور ریحان کو لاسٹ نام کہتے ہیں۔
9. DOB آپ اپنی تاریخ پیدائش یہاں درج کریں جو آپ کے آدھار کارڈ میں ہے
10. Nationality میں India سلیکٹ کریں۔
11. Security Question اس میں بہت سارے اختیارات آپ کو ملتے ہیں اس میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہے جسے آپ آسانی سے یاد رکھ سکیں۔ مثلاً: آپ کے فرسٹ اسکول کا نام کیا ہے وغیرہ۔ جب آپ پاس ورڈ بھول جاتے ہیں تو یہ آپ کو اپنا اکاؤنٹ لاگ ان کرنے اور پاسورڈ ریسیٹ کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔
12. Security Answer میں آپ اپنے سکیورٹی سوال کا جواب درج کریں۔ اکاؤنٹ ری کبھر کرتے وقت یہ آپ سے پوچھا جائے گا۔
نوٹ: Security Answer میں آپ کچھ بھی رکھ سکتے ہیں جو آپ کو یاد رکھنے میں آسانی ہو اسے آپ رکھ لیں۔
13. Occupation یہاں آپ اپنا پیشہ (ذریعہ معاش) درج کرسکتے ہیں اسے درج کرنا ضروری نہیں ہے آپ اسے خالی بھی چھوڑ سکتے ہیں۔
14. Marital status (اسے بھی درج کرنا ضروری نہیں ہے) آپ شادی شدہ ہیں یا غیر شادی شدہ آپ اس یہاں درج کرسکتے ہیں آپ اگر شادی شدہ ہیں تو Married اور اگر غیر شادی شدہ ہیں تو Unmarried سلیکٹ کریں
اس کے بعد آپ Next پر کلک کریں۔
Residential address میں اپنا ایڈریس درج کریں۔
Copy Residential address to Office Address پر ٹک کردیں رائٹ کا نشان لگ جائے گا۔
Street اور Area یہ دونوں ضروری نہیں ہے آپ اسے خالی چھوڑ سکتے ہیں اور اگر پر کرنا چاہتے ہیں تو Street میں اپنے گلی محلے کا نام لکھیں اور Area اپنے ایریا یعنی اپنے شہر کا نام لکھیں۔
Select Country میں اپنا ملک سلیکٹ کرلیں۔
Pin Code میں اپنا پن کوڈ درج کریں، پن کوڈ درج کرتے ہی آپ سیٹی اور پوسٹ آفس خود بخود سلیکٹ کرلیگا اگر غلط سلیکٹ ہوا ہے تو اسے آپ درست کرلیں۔
Phone No میں اپنا موبائل نمبر درج کریں جو آپ نے اس سے قبل درج کیا تھا۔
Register پر کلک کریں آپ کو مبارکبادی کا میسج دیگا کہ آپ کا IRCTC میں اکاؤنٹ بن چکا ہے اس لاگ ان کرکے ویری فائی کرلیں آپ Ok پر کلک کریں اور آپ کو لاگ ان پیج پر لیجائے گا۔
Username کے خانے میں یوزر نیم اور پاسورڈ والے خانے میں پاسورڈ دال لیں اور Enter the Captcha والے خانے میں بغل میں جو کیپچا شو ہورہا ہے اسے درج کریں اور لاگ ان پر کلک کریں۔
آپ کے موبائل نمبر پر ایک OTP آیا ہوگا اسے موبائل او ٹی پی والے خانے میں درج کریں اور آپ کے ای میل میں بھی ایک او ٹی پی آیا ہوگا اسے ای میل او ٹی پی والے خانے میں درج کریں اگر آپ کو آئی آر سی ٹی سی کے طرف سے میل نہیں شو ہورہا ہے تو ایک بار ری فریش کریں میل شو ہوجائیگا۔
OTP ڈال کر Verify پر کلک کریں۔ آپ کا اکاؤنٹ ویری فائی ہوجائیگا۔ اب آپ اپنا اکاؤنٹ لاگ ان کرکے اپنا ٹکٹ بک کریں۔
Leave a Reply