اسکرین ٹرانسلیٹر | Screen Translator

اسکرین ٹرانسلیٹر کیا ہے؟ یہ ایک ٹول ہے جس کی مدد سے آپ اسکرین پر موجود متن (اصل عبارت) ٹرانسلیٹ کرسکتے ہیں۔ اگر ہمیں کسی عبارت کا ترجمہ کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے تو ہم پہلے اسے کاپی کرتے ہیں ، اس کے بعد گوگل ٹرانسلیٹ ایپ یا پھرگوگل پر جاتے ہیں گوگل ٹرانسلیٹ لکھ کر تلاش کرتے ہیں ، اور وہاں کاپی شدہ مواد پیش کرتے ہیں، یہ دیکھیں کتنا لمبا کام ہمیں کرناپڑتا ہے تب جاکر ہمیں اصل عبارت کا ترجمہ ملتا ہے۔ جس ایپ کو لیکر آپ کے خدمت میں حاضر ہوا ہوں اس ایپ کی مدد سےآپ صرف ون کلک سے ریزلٹ حاصل کرسکتے ہیں، ایپ مکمل سیٹینگ کرنے کے بعد ایک آئکن آپ کے موبائل اسکرین پر کنارہ میں نظر آئیگا جس کا ترجمہ کرنا ہے اس آئکن کو پکڑ کر وہاں رکھ دیں یہ ترجمہ کردیگا۔

Hi Translate ایپ کی سیٹنگ کسطرح کریں

  1. ایپ ڈاؤنلوڈ کرکے انسٹال کریں اور اوپن کریں۔
  2. نیچے ایک OPENED نام سے ایک بٹن ہوگا اس پر کلک کریں۔
  3. Allow display over the other Apps آن کریں
  4. سیٹنگ Settings میں جائیں اور سرچ بار میں Hi Translate لکھ کر سرچ کریں Hi Translate ایپ آجائیگا اس پر کلک کریں اور Accessibility آن کردیں۔

لینگویج کی سیٹنگ کیسے کریں

زبان ترتیب دینے کے لئے ایپ اوپن کریں یہاں آپ کو زباں ترتیب دینے کا آپشن مل جائے گا یہاں سے آپ زباں مرتب کرلیں۔

سوشل میڈیا پر کسی سے دوسری زباں پر بات کیسے کریں

اگر آپ کو سوشل میڈیا پر کسی سے دوسری زبان پر بات کرنے کی ضرورت پیش آئے تو آپ اس اسکرین ٹرانسلیٹر ایپ کی مدد سے بآسانی کرسکتے ہیں وہ اس طرح سے کہ آپ اس کے میسج پر اس ٹرانسلیٹ کے آئیکن کو لے جا کر رکھیں یہ اسکے پیغام کا ترجمہ کردیگا آپ اس کا جواب اپنی زباں میں لکھیں اور اس آئیکن کو میسج ٹائپ باکس میں لے جا کر رکھیں یہ میسج کو اس زبان میں کردیگا اب آپ اسے سینڈ کردیں اس طرح آپ اسکے پیغام کا جواب بآسانی دے سکتے ہیں۔

انگلش یا دیگر کسی زباں کا نیوز مضامین وغیرہ اردو میں یا کسی اور زباں میں کیسے پڑھیں

اگر آپ کو انگلش نیوز وغیرہ اردو میں پڑھنا ہے تواس ایپ کے ذریعے سے وہ کام بڑی آسانی سے کرسکتے ہیں۔ آپ کو صرف یہ کرنا ہے کہ اسکرین پر شو ہورہا آئیکن پر کلک کریں چند آپشن آپ کو ملیگا انمیں سے ایک Global Translation کا بھی آپشن ملیگا بس آپ اس پر کلک کردیں اور آپ پڑھتے جائیں وہ ٹرانسلیٹ کرتے جائیگا۔

نوٹ: اگر کبھی ڈسپلے پر Hi Translate کا پاپپ آئیکن شو نہیں ہورہا ہو تو ایپ اوپن کریں آپ کو ایک پاور آف آن بٹن آن ملیگا یہ آف ہوگا اسے آن کردیں اور اور پھر سے سیٹنگ میں جاکر Hi Translate سرچ کریں اور Accessibility یہ اگر آف ہوگا تو اسے بھی آن کردیں۔

ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔ یا پلے اسٹور میں Hi Translate لکھ کر سرچ۔

Leave a Reply