Skip to content
  • سرورق
  • اپلیکیشن
  • موبائل
  • ورڈپریس
  • متفرقات

فلپ کارٹ Flipkart پر اکاؤنٹ کیسے بنائیں اور آن لائن خریداری کیسے کریں ؟

    فہرست

    • فلپ کارٹ Flipkart پر اکاؤنٹ بنائیں
    • فلپ کارٹ Flipkart میں ایڈریس شامل کریں
    • نوٹ

    اگرآپ آن لائن شاپنگ کرنا چاہتے ہیں تو بہت سارے ویب سائٹ ہیں جس پر آپ خریداری کرسکتے ہیں پر یاد رکھیں اسی ویب سائٹ سے خریداری کریں جوقابل یقین اور بھروسہ کے لائق ہو اور مشہور بھی ہو چند ویب سائٹ ایسے ہیں جو کافی مشہور اور بھروسہ کے لائق ہیں ان میں سے ایمزون Amazon اور فلپ کارٹ Flipkart سرفہرست ہے۔

    اس ٹٹوریل میں ہم بات کرنے والے ہیں آپ ہم فلپ کارٹ پر اکاؤنٹ کیسے بناسکتے ہیں اس سے قبل ایمزون پر اکاؤنٹ بنانے سے متعلق ٹٹوریل بناچکا ہوں اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ ایمزون پر اکاؤنٹ کیسے بنائیں تو یہاں کلک کریں۔

    فلپ کارٹ یہ کافی مشہور اور قابل یقین شاپنگ ویب سائٹ ہے آپ اس پر موبائل کمپوٹر سے لیکر گھریلو چیزیں کھانے پینے کی چیزیں حتیٰ کہ ہر بڑی سے بڑی اور چھوٹی سے چھوٹی چیز خرید سکتے ہیں۔

    فلپ کارٹ Flipkart پر اکاؤنٹ بنائیں

    آپ جس ویب سائٹ پر شاپنگ کرنا چاہتے ہیں پہلے اس پر آپ کو اکاؤنٹ بنانا ہوگا، اپنا نام پتہ موبائل نمبر ای میل آئی ڈی ڈالکر رجسٹر کرنا ہوگا تب جاکر آپ شاپنگ کرسکتے ہیں۔ تو چلئے فلپ کارٹ پر اکاؤنٹ بنانا سیکھتے ہیں۔

    1. اینڈرائڈ ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں یا پلے اسٹور Play Store پر جائیں Flipkart لکھ کر سرچ کریں اور انسٹال کرلیں۔
    2. فلپ کارٹ اوپن کریں زباں کا انتخاب کریں (یہاں چند زبان آپ استعمال کرنے کے لئے مل جائے گا جس زبان میں آپ اس ایپ کا استعمال کرنا چاہیں اس کا انتخاب کریں اور Continue پر کلک کریں۔
    3. اپنا موبائل نمبر ڈالیں اگر آپ موبائل نمبر کے جگہ ای میل آئی ڈی سے لاگ ان کرنا چاہتے ہیں تو نیچے Use Email ID پر کلک کریں اور اپنا ای میل آئی ڈی درج کریں اور نیچے Continue پر کلک کریں۔
    4. موبائل نمبر پر یا میل آئی ڈی جسے آپ نے درج کیا ہے اس پر او ٹی پی OTP آیا ہوگا اس سے درج کریں۔ لیجئے آپ فلپ کارٹ اکاؤنٹ بن چکا ہے۔ اب اس میں آپ کو اپنا ایڈریس شامل کرنا ہے۔

    فلپ کارٹ Flipkart میں ایڈریس شامل کریں

    ➊ فلپ کارٹ میں اپنا ایڈریس شامل کرنے کے لئے اوپر مینو بٹن پر کلک کریں۔
    ➋ مائے اکاؤنٹ My Account پر کلک کریں۔
    ➌ مائے ایڈریس My Address پر کلک کریں۔
    ➍ ایڈ این ایس ADD AN ADDRESS پر کلک کریں اور ایڈریس شامل کریں۔

    ➊ Full Name
    والے خانے میں اپنا نام لکھیں۔
    ➋ Phone number
    والے خانے میں موبائل نمبر درج کریں۔
    ➌ Pincode والے خانے میں پن کوڈ درج کریں۔

    ➍ پن کوڈ درج کرتے ہی آپ کا صوبہ اور قصبہ پن کوڈ سے خود بخود لے لیگا اگر آپ کا صوبہ اور قصبہ خود بخود نہیں لیا یا غلط صوبہ یا قصبہ لیا ہے تو وہاں کلک کرکے اپنے صوبہ یا قصبہ کو درست کرلیں۔ 
    ➎ House Number میں گھر کا نمبر نام وغیرہ درج کریں۔
    ➏ Road Name, Area, Colony
    میں اپنا پتہ لکھیں (گلی ،محلہ وغیرہ کا نام لکھیں )

    ➐ Add nearby Famous Shop/ Mall/ Landmark
    میں کلک کریں اور گھر کے آس پاس کوئی نشان مثلا: مسجد مدرسہ ٹاور وغیرہ ہو تو اسے درج کریں۔
    ➑ Type of Address
    ایڈریس میں آپ نے جو ایڈریس شامل کیا ہے وہ گھر کا ایڈریس ہے یا آفس کا اگر آپ کا کوئی آفس ہے اور آپ نے آفس کا ایڈریس شامل کیا ہے تو Work سلیکٹ کریں ورنہ تو Home کا انتخاب کریں اور نیچے سیو (Save) پر کلک کرکے اپنا ایڈریس سیو کرلیں، آپ کا اڈریس سیو ہو جائے گا۔

    نوٹ

    اکاؤنٹ وغیرہ بنانے یا شاپنگ وغیرہ کرنے میں کسی طرح کی پریشانی ہو تو فلپ کارٹ کے کسٹمر کئیر سے بات کرسکتے ہیں وہ آپ کی پوری مدد کریں گے۔ کسٹمر کئیر نمبر: 18002089898
    نوٹ: گوگل سے بھول کر بھی فلپ کارٹ فون نمبر سرچ نہ کریں آپ کے ساتھ دھوکہ ہو سکتا ہے اگر آپ کو فلپ کارٹ کسٹمر کئیر سے بات کرنی ہے تو اوپر جو نمبر ہے اس ہر بات کریں یا فلپ کارٹ کے مینو بٹن پر کلک کریں نیچے آپ کو Help Center کا ایک آپشن ملیگا اس پر کلک کریں یہاں آپ کو کسٹمر کئیر سے رابطہ کرنے کا آپشن مل جائے گا۔ آپ ڈائیریکٹ یہاں سے بھی مدد لے سکتے ہیں۔

    فلپ کارٹ  مینو
    فلپ کارٹ کسٹمر کئیر
    فلپ کارٹ  کسٹمر کئیر
    فلپ کارٹ کسٹمر کئیر سے رابطہ کرنے کے لئے متعلقہ آپشن پر کلک کریں۔
    • Click to share on Twitter (Opens in new window)
    • Click to share on Facebook (Opens in new window)
    • Click to share on LinkedIn (Opens in new window)
    • Click to share on Reddit (Opens in new window)
    • Click to share on Telegram (Opens in new window)
    • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)
    • Click to email a link to a friend (Opens in new window)

    Leave a Reply Cancel reply

    previousواٹس ایپ کا بیک اپ کیسے لیں
    nextایس ایس ایل SSL کیا ہے اور اس کا استعمال کیوں کرتے ہیں

    زمرے

    حالیہ پوسٹیں

    • میگا اسٹوریج| اپنی فائلوں کو کلاڈ اسٹوریج میں محفوظ رکھنے کا بہترین مقام میگا اسٹوریج
    • جھار کھنڈ پٹرول سبسڈی اسکیم کے لئے اپلائی کیسے کریں
    • بچوں کے نام کیسے تجویز کریں
    • اردو زبان کی حفاظت کیجئے
    • تقریر کی کتابیں
    • بچوں کو موبائل اسکرین کی خطرناک شعاعوں سے کیسے بچائیں؟
    • تحقیق کرنے والے حضرات کے لئے بیش قیمتی لنکس
    • فلپ کارٹ سے ملنے والے سپر کوائن کا حکم
    • اردو فونٹ | جمیل نوری نستعلیق
    • تصدیق شدہ ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائیسنس ڈاؤن لوڈ کریں
    • تصدیق شدہ (ویری فائیڈ) ڈیجیٹل آدھار کارڈ کیسے ڈاؤن لوڈ کریں
    • جیو نمبر کا ریچارج کریں اور ٪ 20 فیصد تک کا کیش بیک پائیں
    • فلپ کارٹ سے پیسے کیسے کمائیں
    • ریلوے کا ریزرویشن ٹکٹ اپنے موبائل سے کیسے بک کریں؟
    • فیس بک اکاؤنٹ میں ٹو اسٹیپ ویری فکیشن کیسے ایکٹیو کریں؟

    نوٹ: شائع کردہ مضامین وکتب کے جملہ حقوق بحق ناشرین ومصنفین محفوظ ہیں۔ ہمارا مقصد صرف علم وتحقیق وتلاش وجستجو میں سہولت پیدا کرنا اور جدید تکنیکی علوم کو بڑھاوا دینا ہے، لہذا: ویب سائٹ کا کسی طرح کا مالی فائدہ کے لئے استعمال کرنا منوع ہے، آپ جدید تکنیکی معلومات سے متعلق مضامین ہمیں ارسال فرماکر ہمارے اس کے کام میں تعاون کرسکتے ہیں اور رب کریم کے یہاں اسکا اجر پا سکتے ہیں۔ اور اگر آپ کو کہیں بھی کسی قسم کی کوئی خامی یا غلطی نظر آئے تو ہمیں ضرور اطلاع فرمائیں۔ ہمارا ایمیل ایڈرس: esabaq.in@gmail.com | Info@Esabaq.com
    جزاکم اللہ خیرا کثیرا

    • سرورق
    • ہمارے بارے میں
    • ہم سے رابطہ کریں
    • پرائیویسی پالیسی
    • ڈسکلیمر
    • ٹرمس اینڈ کنڈیشن