اس ویڈیو میں ہم بات کرنے والے ہیں کہ ورڈپریس پر فری ویب سائٹ کیسے بناسکتے ہیں، ورڈپریس میں ویب سائٹ یا بلاگ بنانا زیادہ مشکل کام نہیں ہے بغیر کسی کوڈنگ نالیج کے اس پر اچھا خاصا ویب سائٹ بنا سکتے ہیں۔ وہ بھی اپنے اسمارٹ فون سے یہ سارا کام انجام دے سکتے ہیں۔
اگر آپ ورڈپریس کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔ ورڈپریس میں اکاؤنٹ بنانے کے لئے آپ ایپ یا براؤزر دونوں میں سے کسی کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کرکے ورڈ پریس اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرلیں یا پلے اسٹور میں ورڈ پریس WordPress.com لکھ کر سرچ کریں اور ایپ ورڈپریس کا ایپ ڈاؤن لوڈ کر لیں۔
ایپ اوپن کریں نے کے بعد آپ کے سامنے دو آپشن کھل کر آئے گا ➊ Log in کا ➋ Sign up for WordPress.com آپ کے پاس ورڈپریس کا اکاؤنٹ بنا ہوا ہے تو Log in پر کلک کریں اور اگر اکاؤنٹ نہیں بنا ہوا ہے تو سائن اپ پر کلک کرکے اکاؤنٹ بنالیں۔
➊ Sign up for Wordpress.com پر کلک کریں۔ ➋ Sign up with Gmail پر کلک کر کے اپنا جی میل آئی ڈی سلیکٹ کریں۔ ➌ Continue پرکلک کریں۔ ورڈپریس پر اکاؤنٹ بن جائے گا۔ اسکرین شارٹ?
اگر آپ جی میل آئی ڈی سے نہیں بلکہ کسی اور ای میل آئی ڈی سے اکاؤنٹ بنانا چاہتے ہیں تو Sign up with Email پر کلک کریں ای میل آئی ڈی پاسورڈ وغیرہ ڈال کر اکاؤنٹ بنالیں۔
اکاؤنٹ بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے خانے میں میل آئی ڈی، دوسرے میں یوزر نیم جو بالکل یونک ہو اور تیسرے میں پاسورڈ ڈالیں، جو کم از کم آٹھ انک کا ہو جس میں چھوٹا بڑا لیٹر، نمبر، اور اسپیشل کریکٹر بھی شامل ہے ہو۔ مثلاً: (Abc#1234) پاسورڈ رکھنے کے بعد Create your account پر کلک کریں اسکرین شارٹ ?
ای میل ایڈریس پر ایک ویری فائی کا لنک ملیگا ویرفائی کردیں اور اگر ورڈپریس کے طرف سے کوئی میل نظر نہ آئے تو Spam اور Bin میں چیک کریں کیونکہ کبھی ای میل اس فولڈر میں بھی چلا آتا ہے اب لاگ ان پر کلک کرکے لاگ ان کرلیں۔
ہم نے اکاؤنٹ بناکر لاگ ان کرنا سیکھ لیا جب آپ ورڈپریس ڈاٹ کام پر لاگ ان ہونگے تو آپ کو ➍ Create Wordpress.com site کا ایک بٹن ملیگا اس پر کلک کریں۔ اسکے بعد➎ Professional پر کلک کریں۔ اس کے بعد➏ اب آپ اپنے ویب سائٹ کا جو ایڈریس رکھنا چاہتے ہیں اسے سرچ بار میں ٹائپ کریں ملتا جلتا بہت سارا ایڈریس آجائیگا جو مناسب معلوم ہو اس پر کلک کرکے اسے سلیکٹ کرلیں اور نیچے Continue کے بٹن پر کلک کردیں۔ ➐ Create Site پر کلک کرکے نیچے Ok بٹن پر کلک کردیں۔ لیجئے ورڈپریس کا ڈیش بورڈ آپ کے سامنے حاضر ہے۔
ورڈپریس میں پوسٹ لکھنے اور شائع کرنے کا طریقہ جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
No comments yet.