ورڈپریس کیا ہے | What is wordpress


آج کے اس ٹٹوریل میں ہم بات کرنے والے ہیں کہ ورڈپریس کیا ہے اور کیا بغیر کسی کوڈنگ نالیج کے اس پر ویب سائٹ بنانا ہمارے لئے ممکن ہے، اور اگر ممکن ہے تو کتنا مشکل اور کتنا آسان ہے اور اس کا استعمال کتنے فیصد لوگ کرتے ہیں، انہیں سب سوالوں کو جانیں گے اور سمجھیں گے۔

 

 

ورڈپریس کیا ہے

 

ورڈپریس { WordPress } کا استعمال ویب سائٹ بنانے کے لئے کیا جاتا ہے، یہ ایک بنا بنایا ٹول ہے کافی مشہور اور آسان اوپن سورس { CMS } کانٹیکٹ منیجمنٹ سسٹم ہے جو PHP اور MySQL پر کام کرتی ہے

 

یعنی ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس پر آپ بغیر کسی کوڈنگ نالیج کے بآسانی ویب سائٹ لانچ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو کوڈنگ نہیں آتی ہے پھر بھی آپ اس پر اچھا خاصا ویب سائٹ بنا سکتے ہیں

 

اسمیں کسٹمائز کرنے کا کافی سارا آپشن ملتا ہے، آپ اپنی ضرورت کے مطابق کمی بیشی کرسکتے ہیں اور بہت سارا ٹول اور فنگشن کا استعمال کرسکتے ہیں

 

ورڈپریس کو بہت ساری کمپنیاں استعمال کرتی ہیں، 60 ملین سے زیادہ ویب سائٹ میں ورڈپریس کا استعمال ہوتا ہے، ٹاپ 10 ملین ویب سائٹس میں سے 33.6 فیصد سے زیادہ ویب سائٹ میں ورڈپریس کا استعمال ہوتا ہے۔

 

ورڈپریس کی خاص باتیں

 

ورڈپریس کی خاص بات یہ ہے کہ اسمیں ہزاروں فری رسپونسیو ( Responsive ) ٹھیم اور پلگ ان ہے جن کی مدد سے آپ اپنے ویب سائٹ میں چار چاند لگا سکتے ہیں، اور لوگوں کو اپنی طرف کھینچ سکتے ہیں۔

 

ورڈپریس کا ورژن

 

یاد رکھیں کہ ورڈپریس کا دو ورزن ہے ➊ ورڈپریس ڈاٹ کام ➋ ورڈپریس ڈاٹ او آر جی ان دونوں میں کیا فرق ہے۔ اور کس میں کتنا کسٹمائز کرنے آپشن ملتا ہے اور ہمیں کس کا استعمال کرنا چاہئے اسے جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔ اور ورڈپریس میں پوسٹ کیسے لکھیں اسے جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تبصرہ کریں

تبصرہ

ریاست علی

ورڈپریس ایک اچھا ایپ ھے آسانی سے سمجھ میں آ جاتا ھے