اپنے فون کی سیکیورٹی کو کیسے محفوظ رکھیں

قسط نمبر ❷ 👇
قسط نمبر ❶ 👈 : یہاں لمس کیجئے!
ہم اپنے فون کی سیکیورٹی کو کیسے محفوظ رکھ سکتے ہے؟


پبلک وائی فائی “WiFi” کا استعمال نہ کریں! یہ آپ کے ذاتی WIFI سے کہیں زیادہ خطرناک ہے! اس لیئے کہ آپ نہیں جانتے اسکا سورس کہاں سے ہے، اور کون کون استعمال کر رہا ہے اور درمیان میں کوئی ہیکر بھی ہو سکتا ہے، جو آپ کے ڈیٹا کو بآسانی بائی پاس کر سکتا ہے۔


❷ اپنے فون نمبر کو تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پرائیویٹ رکھئے! اور جس بھی اکاؤنٹ کو آپ نے اپنے فون نمبر سے منسلک کیا ہوا ہے وہاں “ٹو اسٹیپ ویریفیکیشن” کو آن رکھئے۔
❸ اپنے فون پر موجود ایپس کو چیک کریں کہ آیا انہیں ضرورت سے زیادہ اجازت حاصل تو نہیں؟ مطلب جس ایپ کو آپ کے میڈیا کی ضرورت ہے وہ آپ کی لوکیشن، کیمرا،کانٹیکٹ کی پرمیشن بلا وجہ لے کر نہیں نہ بیٹھا! اگر ایسا ہے تو فورا غیر ضروری پرمیشن کو بند کیجئے۔


❹ فون اور اپنے باقی آلات کو چارج کرنے کے لیئے اپنا ذاتی یو ایس بی کیبل/ایڈاپٹر یا کوئی معتبر کیبل/ایڈاپٹر ہی استعمال کریجئے۔ ہیکر آپ کے یو ایس بی کیبل/اڈاپٹر کے ذریعہ آپ کے فون کے ڈیٹا تک بھی رسائی حاصل کر سکتا ہے اور فون کو لاک بھی کر سکتا ہے۔


یہ حملہ اکثر عوامی چارجنگ اسٹیشن! جیسے ریلوے اسٹیشن، بس اسٹیشین اور ایرپورٹ وغیرہ پر عام طور پر ہوتے ہیں۔
اس لیئے سفر وغیرہ میں اپنا ذاتی چارجر ساتھ رکھیں اور اسی کو استعمال کریں۔ پیشکش:ضروری معلومات ٹیلیگرام چینل
ضروری معلومات چینل : telegram.me/impoinfo
ضروری معلومات گروپ: telegram.me/grpimpoinfo

Leave a Reply