انپیج اور یونیکوڈ: اردو ڈیجیٹائزیشن کی راہ میں رکاوٹیں اور حل


یونیکوڈ کا استعمال ہر جگہ مقبول ہو چکا ہے اور اس نے ڈیجیٹل دنیا میں زبانوں کی رکاوٹیں ختم کر دی ہیں۔ باوجود اس کے اردو ترقی کے سفر میں کافی سست ہے۔ کچھ بڑی رکاوٹیں ہیں جو ترقی کو سست کر رہی ہیں۔ ان رکاوٹوں کی بنیادی وجوہات مندرجہ ذیل ہیں:

 

 انپیج کا استعمال 

اردو ٹائپنگ اور ڈیزائنگ کے میدان میں انپیج اور کورل ڈرا جیسے سافٹ ویئر کا استعمال ایک طویل عرصے سے ہو رہا ہے۔ کئی پیشہ ور افراد ان سافٹ ویئر کے استعمال کے عادی ہیں اور جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں۔ انپیج اور کورل ڈرا پر کام کرنے کی عادت اور سستی انہیں نئی چیزیں سیکھنے سے روک رہا ہے۔

 

رومن اردو کا استعمال: اکثر لوگ صرف کاہلی اور سستی کی وجہ سے اردو کیبورڈ کا استعمال نہیں کرتے اور اپنا پیغام رومن اردو میں کھتے ہیں۔ اور کچھ ایسے ہیں جنہیں موبائل میں اردو کیسے انسٹال کیا انہوں معلوم ہی نہیں، اور کچھ لوگ ایسے ہیں جو عادت سے مجبور ہیں انہیں رومن اردو لکھنے کی عادت پڑگئی ہے اور کہتے ہیں کہ ہمیں اردو لکھنے میں مشکل پیش آتی ہے اور وقت کافی لگاتا ہے یاد رکھیں جب آپ کوئی کام بار بار کرتے ہیں تو اسمیں خود بخود تیزی آتی ہے ایک سے دو دن آپ اپنے موبائل پر اردو میں پیغام (چیٹنگ کریں) بھیجیں خود بخود آپ اردو ٹائپنگ میں ماہر ہو جائیں گے۔

 کرنگ (حروف کا ملاپ):

اردو نستعلیق رسم الخط میں حروف کا ایک دوسرے پر چڑھنا ایک بڑا مسئلہ تھا، جسے 2016 میں اردو محفل کے ساتھیوں نے حل کیا۔ اس کے بعد کئی کرنگ سے لیس فانٹ دستیاب ہو گئے ہیں، جن کی بدولت ویب سائٹس اور موبائل ایپس میں اردو کی خوبصورتی بحال ہوئی

ڈیجیٹائزیشن میں رکاوٹیں:

اردو کی ڈیجیٹائزیشن کا عمل شروع کرنے والوں کو انپیج سب سے بڑی رکاوٹ کے طور پر سامنے آتا ہے۔ انپیج کی وجہ سے کتابیں تصویری شکل میں ہیں جسے تلاش اور پروسیسنگ کر نے میں کافی مشکل پیش آتی ہے۔ پبلیشر بھی اس طرف توجہ نہیں دیتے کہ وہ ٹائپر سے یونیکوڈ کا مطالبہ کرے، یہ ایک بڑی وجہ ہے اگر پبلیشر یونیکوڈ میں ٹائپ کرنے کو کہے اور وہ ڈیجیٹل ایڈیشن مناسب قیمت پر شائع کرے تو سمجھ لیجئے اردو کا مسئلہ حل ہے۔ 

یونیکوڈ کا فروغ:

اردو محفل کے ساتھیوں نے یونیکوڈ کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مختلف پروجیکٹس پر کام کیا ہے جس کی بدولت آج اردو ڈیجیٹل دنیا میں اپنی جگہ بنا چکی ہے۔ تصویری اردو کی وجہ سے اردو کا بڑا اثاثہ ابھی بھی سرچ انجن کی دسترس سے کافی دور ہے، لیکن گوگل او سی آر کی بدولت کچھ امید پیدا ہوئی ہے۔

 

حل اور مستقبل کی راہ:

اردو ڈیجیٹائزیشن کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ضروری ہے کہ انپیج اور دیگر پرانے سافٹ ویئرز سے آگے بڑھا جائے۔ رومن اردو سے بالکل پرہز کیا جائے ساتھیوں اور دوستوں سمجھا یا جائے کہ وہ رومن اردو کا استعمال نہ کریں۔ یونیکوڈ کے استعمال کو مزید فروغ دیا جائے اور جدید ٹیکنالوجیز کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ اس کے علاوہ، ڈیجیٹل مواد کی پروسیسنگ اور تلاش کو آسان بنانے کے لیے او سی آر ٹیکنالوجی میں مزید بہتری لائی جائے۔

والسلام 

تبصرہ کریں

تبصرہ

No comments yet.