جمع مذکر سالم کا اعراب | عشروں اور اسکے اخوات کا اعراب | الو کا اعراب حالت رفع میں واؤ اور حالات نصب


اس سبق میں ہم ان اسموں کا تذکرہ کریں گے جن کا اعراب حرکت کے ساتھ نہیں بلکہ حروف کے ساتھ آتا ہے حالت رفع میں واؤ اور حالت نصب وجر میں یا ماقبل مکسور کے ساتھ آتا ہے۔

 

وہ اسم جن کا اعراب باعتبار احوال واؤ ماقبل مضموم یا یا ماقبل مکسور ہوتا ہے وہ تین ہیں۔

 

  1. جمع مذکر سالم
  2. عشروں اور اسکے اخوات
  3. الو

 

ان تینوں اسموں کا اعراب حالت رفع میں واؤ اور حالت نصب وجر میں یا ماقبل مکسور ہوتا ہے

 

جمع مذکر سالم کی تعریف

 

جمع مذکر سالم: وہ جمع ہے جس کے آخر میں واؤ ما قبل مضموم اور نون مفتوح ہو۔ جیسے: مُسْلِمُوْنَ، یا یا ء ما قبل مکسور اور نون مفتوح ہو، جیسے: مُسْلِمِیْنَ۔

 

جمع مذکر سالم کے اعراب کی مثال

 

  1. جاء مسلمون {حالت رفع}
  2. رأيت مسلمِیْن {حالت نصب}
  3. ومررت بمسلمِيْن {حالت جر}

 

یہ دیکھیں اصل لفظ مسلم ہے جو واحد ہے اور اس کا جمع مسلمُون اور مسلمِین ہے حالات رفع میں واؤ کے ساتھ مسلِمُون اور حالت نصب وجر میں یا ماقبل مکسور کے ساتھ مسلِمِیْن ہوا اخیر میں یہ جو نون ہے وہ جمع کا نون ہے ۔

 

اعراب یاد کریں

 

جمع مذکر سالم کا اعراب عشروں اور اسکے اخوات کا اعراب اور الو کا اعراب حالت رفع میں ضمہ اور حالات نصب وجر میں یا ماقبل مکسور ہوتا ہے ۔ جیسے: جاء عشرون ، رأيت عشرين ، و مررت بعشرِين ، جاء أولو مالٍ ، رأيت أولي مال، ومررت باولي مال ،

 

عشرون کے اخوات یہ ہیں

 

ثلاثون ، اربعون ، خمسون ، ستون ، سبعون ، ثمانون ، تسعون

تبصرہ کریں

تبصرہ

No comments yet.