پی بی سی آدھار کارڈ کیا اور اسے کیسے منگوائیں


پی وی سی (PVC) آدھار کارڈ اسے یو آئی ڈی اے آئی (UIDAI) نے کچھ نیا فیچر کے ساتھ متعارف کروایا ہے یہ ایک پلاسٹک آدھار کارڈ ہے جس طرح پین کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ ہوتا ہے اسی طرح یہ کارڈ ہوتا ہے اور یہ بہت اچھا اور محفوظ ہوتا ہے۔ اسے آپ یو آئی ڈی اے آئی کے سائٹ سے 50 میں آڈر کرسکتے ہیں۔ اسپیڈ پوسٹ کے ذریعے سے آپ کے ایڈریس پر پہونچتا ہے۔

اسے بھی پڑھئے: آدھار کارڈ ڈاؤن لوڈ کیسے کریں؟


❶ یو آئی ڈی اے آئی کے ویب سائٹ پر جائیں۔
➋ Order Aadhaar PVC card پر کلک کریں
یا نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کرکے ڈائریکٹ یہاں پہونچ سکتے ہیں۔
➌ آدھار نمبر (Aadhaar Number) والے خانے میں آدھار نمبر درج کریں۔
➍ انٹر سیکیورٹی کوڈ (Enter Security Code) والے خانے میں نیچے جو کیپچا کوڈ نظر آرہا ہے اسے ڈالیں۔ اور اگر صحیح سے سمجھ میں نہیں آرہا ہے تو بغل میں چھوٹا سا گول گول ری فریش کا آئکن ہے اس پر کلک کرکے ری فریش کرلیں۔
➎ سینڈ او ٹی پی (Send OTP) پر کلک کریں۔
➏ آپ کے رجسٹر موبائل نمبر پر ایک او ٹی پی آئیگا اسے درج کریں۔
➐ ٹرمس اینڈ کنڈیشن (Terms and Conditions) پر ٹک کریں اور نیچے Submit پر کلک کریں۔

پی وی سی آدھار کارڈ
پی وی سی آدھار کارڈ


➑ آدھار کارڈ کا ڈیٹیلس کھل آجائیگا نیچے Make Payment بٹن پر کلک کریں۔
➒ پیمینٹ میتھڈ سلیکٹ کریں۔ جس سے آپ پیمینٹ کرنا چاہتے ہیں مثلاً: کارڈ، نیٹ بینکنگ، یو پی آئی وغیرہ، مثلاً: ہمیں یو پی ائی سے پیمینٹ کرنا ہے تو ہم یو پی آئی پر کلک کریں گے۔
➓ اب ہمیں جس ایپ کے ذریعے سے پیمینٹ کرنا ہے اسے سلیکٹ کریں گے مثلاً: فون پے سے پیمینٹ کرنا ہے تو ہم فون پے پر کلک کریں گے۔
⓫ فون پے آئی ڈی ڈال کر ویری فائی کرکے پروسیڈ (PROCEED) بٹن پر کلک کریں آپ کے فون پے میں نوٹوفکیشن چلا جائے گا فون پے میں جاکر پیمینٹ کردیں۔ اور اسکرین شارٹ لے کر رکھ لیں۔


⓫ اگر آپ کا موبائل نمبر آپ کے آدھار کارڈ سے رجسٹر نہیں ہے تو
My Mobile No is not registered
پر ٹک کریں رائٹ کا نشان لگ جائے گا۔
⓬ موبائل نمبر (Mobile Number) والے خانے میں اپنا موبائل نمبر درج کریں۔
⓭ آپ کے موبائل نمبر پر ایک او ٹی پی آئیگا اسے درج کرکے Submit کریں۔ بقیہ پروسیس بالکل سیم ہے۔

تبصرہ کریں

تبصرہ

No comments yet.