تثنیہ اور مشابہ تثنیہ کا اعراب


اس سبق میں ہم ان اسموں کا تذکرہ کریں گے جن کا اعراب حالت رفع میں الف اور حالات نصب وجر میں یا ماقبل مفتوح ہوتا ہے۔

 

وہ اسم جو حالات رفع میں الف اور حالات نصب وجر میں یا ماقبل مفتوح ہوتا ہے وہ تین ہیں۔

 

  1. تثنیہ
  2. مشابہ تثنیہ لفظاً
  3. مشابہ تثنیہ معناً

 

ان تینوں اسموں یعنی تثنیہ، مشابہ تثنیہ لفظاً، اور مشابہ تثنیہ معناً کا اعراب حالت رفع میں الف، اور حالت نصب وجر میں یا ما قبل مفتوح ہوتا ہے۔

 

تثنیہ کے اعراب کی مثال

 

  1. جاء مسلمانِ {حالت رفع}
  2. رأیت مسلمَیْنِ {حالت نصب}
  3. مررت بمسلمَیْنِ {حالت جر}

 

یہ دیکھیں اصل لفظ مسلم ہے جو واحد ہے اور اس کا تثنیہ مسلمان اور مسلمین ہے حالات رفع میں الف کے ساتھ مسلِمَانِ اور حالات نصب وجر میں یا ماقبل مفتوح کے ساتھ مسلِمَیْنِ اخیر میں یہ جو نون ہے وہ تثنیہ کا نون ہے

 

مشابہ تثنیہ لفظاً کے اعراب کی مثال

 

  1. جاء اثنَانِ {حالت رفع}
  2. رأیت اثنَیْن {حالت نصب}
  3. مررت باثنَیْنِ {حالت جر}

 

مشابہ تثنیہ معناً کے اعراب کی مثال

 

  1. جاء کلاھما {حالت رفع}
  2. رأیت کلیھما {حالت نصب}
  3. مررت بکلیھما {حالت جر}

 

اعراب یاد کریں

 

تثنیہ، مشابہ تثنیہ لفظاً، اور مشابہ تثنیہ معناً کا اعراب حالت رفع میں الف اور حالات نصب وجر میں یا ماقبل مفتوح ہوتا ہے جیسے: جاء مسلمانِ، رأیت مسلمَیْنِ، مررت بمسلمَیْنِ، جاء اثنان، رأت اثنین مررت باثنین، جاء کلاھما، رأت کلیھما مررت بکلیھما

 

تثنیہ کی تعریف

 

تثنیہ وہ اسم ہے جو دو پر دلالت کرے یعنی دو چیزوں کو بتلائے جیسے: مسلمان دو مسلمان مرد رجلان دو مرد

 

تثنیہ بنانے کا قاعدہ

 

تثنیہ بنانے کا قاعدہ یہ ہیکہ واحد کے آخیر میں الف نون یا یا ماقبل مفتوح اور نون کا اضافہ کردینے سے تثنیہ بن جاتا ہے جیسے: مسلمان و مسلِمَیْنِ۔

 

مسلم کے آخیر میں الف نون کا اضافہ کرنے سے مسلمان اور یا ماقبل مفتوح اور نون کا اضافہ کرنے سے مسلمین ہوا۔

 

تثنیہ لفظاً کی تعریف

 

تثنیہ لفظاً اس اسم کو کہتے ہیں جو تثنیہ کے مشابہ ہو اور تثنیہ کا معنی بھی دیتا ہو جیسے: اثنان، واثنتان، واثنین، واثنتین۔ اسکا معنی دو کے ہیں

 

تثنیہ معناً کی تعریف

 

تثنیہ معناً اس اسم کو کہتے ہیں جو تثنیہ کے مشابہ تو نہ ہو لیکن تثنیہ کا معنی دیتا ہو جیسے: کلاھما، وکلتاھما،

تبصرہ کریں

تبصرہ

No comments yet.