جی میل آئی ڈی میں ٹو اسٹیپ ویری فیکیشن کیسے آن کریں

    کیا آپ کا جی میل آئی ڈی محفوظ ہے ؟کیا آپ نے اپنے جی میل آئی ڈی میں ٹو اسٹیپ ویری فیکیشن آن کر رکھا ہے اگر نہیں تو آپ کا جی میل آئی ڈی محفوظ نہیں ہے ۔

    جی میل آئی ڈی کو محفوظ رکھنے کے لئے ضروری قدم یہ ہیکہ سب سے پہلے آپ مظبوط پاسوڈ کا انتخاب کریں ،مظبوط پاسورٖڈ کا انتخاب کسطرح کرتے ہیں اسے جاننے کے لئے یہاں کلک کریں، دوسرا کام آپ کو یہ کرنا ہیکہ اپنے جی میل میں ٹو اسٹیپ ویری فکیشن آن کرلیں۔

    جی میل آئی ڈی میں ٹو اسٹیپ ویری فیکیشن آن کریں

    1. اپنا جی میل آئی ڈی پر جائیں اوپر دائیں جانب پروفائل میں کلک کریں۔ اگر ایک سے زیادہ جی میل آئی ڈی استعمال کرتے ہیں تو اپنا وہ جی میل آئی ڈی سلیکٹ کریں جس میں آپ کو ٹو اسٹیپ ویری فیکیشن آن کرنا ہے۔
    2. Manage your Google account پر کلک کریں۔
    3. Security پر کلک کریں۔
    4. Two step verification پر کلک کریں ۔
    5. ایک دوسرےپیج کھل کر آئیگا نیچے GET STARTED بٹن پر کلک کریں۔ دق
    6. اپنا اکاؤنٹ پاسورڈ ڈال Next پر کلک کریں۔
    7. اپنا وہ موبائل درج کریں جس میں آپ ٹو اسٹیپ ویری فیکیشن کوڈ چاہتے ہیں ۔
      • آپ کویہاں دو آپشن ملیگا ❶ ویری فیکیشن کوڈ اپنے موبائل پر بذریعہ کال چاہتے ہیں ➋ یا بذریعہ میسیج، اگر آپ بذریعہ میسیج چاہتے ہیں تو Text Message کلک کریں ورنہ Phone Call پر کلک کریں اور SEND پر کلک کریں۔
    8. اپنا اکاؤنٹ پاسورڈ ڈال Next پر کلک کریں۔
    9. آپ کے موبائل نمبر پر ایک چھ عددی کوڈ گیا ہوگا اسے درج کرکے Next پر کلک کریں۔
    10. TURN ON بٹن پر کلک کریں۔

    مبارک ہو آپ نے اپنے جی میل پر ٹو اسٹیپ ویری فکیشن آن کرلیا ہے۔

    Leave a Reply